368

استاد العلماء حضرت مولانا عبدالقدوس محمدی مدظلہ/نائب سرپرست اعلیٰ/اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان

تعارف/نائب سرپرست اعلیٰ اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان/حضرت مولانا عبد القدوس محمدی مدظلہ

حضرت مولانا عبد القدوس محمدی پاکستان کے نامور عالم دین اور مقبول اسلامی اسکالر ہیں۔ آپ جدید اور قدیم علوم پر یکساں دسترس رکھتے ہیں اور دونوں حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔

پاکستان کے دینی مدارس کے سب سے بڑے امتحانی بورڈ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ترجمان اور ڈائریکٹر میڈیا کے منصب پر فائز ہیں۔ دینی و عصری اداروں کے طلباء وطالبات کی فلاح و بہبود کیلئے آپ کی قیادت میں مدارس فاﺅنڈیشن پاکستان کا پلیٹ فارم طویل عرصہ سے نمایاں خدمات پیش کررہا ہے۔

آپ قومی سطح کے کالم نگار ہیں، روزنامہ اسلام، روزنامہ جنگ، روزنامہ نوائے وقت اور ملکی سطح کے تقریباً تمام بڑے اخبارات، دینی و سیاسی جرائد میں آپ کے کالم اور مقالہ جات باقاعدگی سے شائع ہوتے ہیں، جنہیں عوام اور علمی حلقوں میں یکساں مقبولیت حاصل ہے۔

آپ سے علمی استفادے کے لئے متعدد بار آپ کو سعودی عرب ،خلیجی ممالک اور یورپین ممالک کے دورے پر مدعو کیا گیا، جہاں آپ نے کئی انٹرنیشنل کانفرنسوں میں خطاب کیا اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان و دینی جامعات کی بھرپور نمائندگی کی۔

پاکستان میں متعدد سیمینارز، علمی مجالس، مذاکروں اور کانفرنسوں میں اظہار خیال کرتے رہتے ہیں۔ ملکی مسائل اور قومی ایشوز پر آپ کو مختلف ٹی وی ٹاک شوز میں بھی مدعو کیا جاتا ہے ،جہاں آپ دینی و مذہبی حلقوں کی ترجمانی کرتے ہیں۔

محمدی مسجد شہزاد ٹاؤن اسلام آباد میں آپ کی قیادت میں گزشتہ کئی برسوں سے مدارس میڈیا ورکشاپ کے نام سے ایک شاندار کورس کا انعقاد کرتے ہیں جس میں دینی و عصری جامعات کے طلباء کرام کو صحافت کے بنیادی تعارف کے ساتھ ساتھ مختلف ڈیجیٹل اسکلز کے حوالے سے بھرپور رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔

آپ کی دینی، فکری، تعلیمی، رفاہی اور فلاحی خدمات کے اعتراف میں پاکستان کے کئی اداروں کی طرف سے متعدد ایوارڈز وصول کر چکے ہیں۔

آپ الحمدللہ اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان کے نائب سرپرست اعلیٰ ہیں، لکھو ویب سائٹ اور اسلامک رائٹرز موومنٹ کی تمام سرگرمیاں مستقل آنجناب کی مشاورت سے ہی جاری ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں