106

اسلامک رائیٹرز موومنٹ صوبہ سندھ کی کابینہ کا ایک روزہ دورہ بیت السلام ویلفئیر ٹرسٹ

اسلامک رائیٹرز موومنٹ صوبہ سندھ کی کابینہ کا ایک روزہ دورہ بیت السلام ویلفئیر ٹرسٹ
اسلامک رائیٹرز موومنٹ پاکستان کی صوبائی کابینہ نے بیت السلام ویلفئیر ٹرسٹ کا دورہ کیا، دورے میں کابینہ کے 8 افراد شریک تھے، جن میں صوبہ سندھ کے صدر جناب مولانا سلیم سواتی، جناب حافظ بلال بشیر، جناب محمد اویس شاہد، جناب ڈاکٹر محمد عثمان، پروفیسر جناب مفتی محمد یونس، جناب رمضان مغل اور مفتی فضل بن فضل شامل تھے۔ دورہ دونوں اداروں کی فکری وحدت کی بنیاد پر منعقد ہوا، جس کا مقصد اسلامک رائیٹرز موومنٹ پاکستان کی جانب سے حالیہ سیلابی صورت حال میں بیت السلام ویلفئیر ٹرسٹ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔ بیت السلام ویلفئیر ٹرسٹ کی ٹیم کی جانب سے اسلامک رائیٹرز موومنٹ پاکستان کے وفد کو خوش آمدید کہا گیا اور بیت السلام ویلفئیر ٹرسٹ کی فلاحی اور جامعہ بیت السلام کی تدریسی خدمات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اس موقع پر اسلامک رائیٹرز موومنٹ پاکستان کے شرکا نے بیت السلام ویلفئیر ٹرسٹ کی خدمات کو عوام الناس تک بڑے پیمانے پر پہنچانے کے لیے سوال و جواب کی نشست بھی کی، بیت السلام ویلفئیر ٹرسٹ کی انتظامیہ کی جانب سے تفصیلی جوابات کے ساتھ ساتھ طریق کار کی نشان دہی بھی کی، جس سے ادارے کے رفاہی کاموں کی شفافیت پر قابل اطمینان گفت گو حاصل ہوئی۔ اسلامک رائیٹرز کے وفد کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک بیت السلام ٹرسٹ کی خدمات پر ایک انٹرویو بھی ریکارڈ ہوا جسے جلد تحریری صورت میں عوامی فورمز پر پیش کیا جائے گا۔ بعد ازاں منتظمین جامعہ بیت السلام نے ادارے کا تفصیلی دورہ کروایا اور اپنے بے مثال دینی اور عصری علوم کے امتزاج سے شرکائے وفد کو آگاہی فراہم کی۔ آخر میں اسلامک رائیٹرز موومنٹ پاکستان کی جانب سے بیت السلام ویلفئیر ٹرسٹ کی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے اعتراف خدمات کی سند پیش کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں