
کسی بھی شعبے کا ایک ماہر، قابل انسان اپنے اندر پورا ایک جہان رکھتا ہے۔۔
بہت سے لوگ اپنی زندگی میں اپنا نام، پہچان اور ایک خاص شناخت بنانا چاہتے ہیں۔۔
اگر آپ کے اندر بھی کچھ ایسی ہی ایک خواہش پائی جاتی ہے تو یہ تحریر آپ کے لیے ہی ہے۔۔
تحریر کے فن کو سیکھ کر آپ بہت جلد اپنی اس خواہش کو پورا کر سکتے ہیں ان شاء اللہ۔۔
قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن لاہور کے زیر اہتمام ایک کورس کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد نوجوان لوگوں کو تحریر کے فن سے آشنا کرنے اور بطور ایک پروفیشنل کالم نگار بننے کے موضوع پر ان کے ساتھ تفصیل کے ساتھ بات چیت کی گئی ۔۔
اس کورس کے تدریسی فرائض جناب عامر ہاشم خاکوانی صاحب نے ادا کیے جن کا شعبہ صحافت میں تقریباً 27 سال کا تجربہ ہے ۔۔
اس کورس کے اہم نکات مندرجہ ذیل ہیں ۔۔
1)- آپ تحریر یا کالم کیوں لکھنا چاہتے ہیں ؟؟
تحریر لکھنے یا ایک کالمسٹ بننے سے سب سے پہلا سوال آپ اپنے آپ سے یہ کریں کہ آپ کے لیے تحریر لکھنا کیوں ضروری ہے
یعنی تحریر لکھنے کے آپ کے کیا مقاصد ہیں؟
آپ نام چاہتے ہیں، پہچان چاہتے ہیں، شہرت چاہتے ہیں، لوگوں میں مقبول ہونا چاہتے ہیں، اپنا شوق پورا کرنا چاہتے ہیں، نیکی کمانا چاہتے ہیں، اثر انداز ہونا چاہتے ہیں، لوگوں کی زندگیاں بدلنا چاہتے ہیں، انہیں تحریک دینا چاہتے ہیں، شعبہ ورانہ ترقی چاہتے ہیں یا آپ اسے بطور شعبہ اپنانا چاہتے ہیں؟۔۔
2)- اپنی اس خواہش کو بڑا کریں
تحریر لکھنے یا اچھا کالمسٹ بننے کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ آپ کے اندر ایک خواہش ہونی چاہیے اور آپ کی اس خواہش کو تھوڑا بڑا ہونا چاہیے
جسے نپولین ہل اپنی کتاب Think and Grow Rich میں Burning Desire کہتے ہیں
کیونکہ زندگی میں ہمیشہ بڑے کام کسی چھوٹی یا معمولی خواہش سے پایہ تکمیل تک نہیں پہنچتے۔۔
اس مقصد کے لیے اگر خواہش ہے تو پہلے آپ اپنے آپ کو تیار کریں، اس خواہش کی پرورش کریں، اسے پالیں پوسیں، اس کی نگہداشت کریں، اسے بڑا کریں
اپنی خواہش کو پالیں کیونکہ اس سے ایک انسان کی ترجیحات بنتی ہیں ۔۔
3)- گول سیٹنگ اور پلاننگ
اگر آپ اپنی زندگی میں گول سیٹنگ اور پلاننگ کا کام کرتے ہیں تو اسے آپ اپنی گول سیٹنگ اور پلاننگ میں ضرور شامل کریں کہ مجھے تحریر لکھنے یا ایک اچھا کالمسٹ بننے پر کام کرنا ہے کیونکہ آپ خود یا آپ کا کام اس وقت The Best ہو گا جب آپ اپنے کام میں Effort کو ڈالیں گے ۔۔
اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ اگر آپ اپنے کام میں Effort ڈالیں گے تو آپ کو بہترین نتائج ملیں گے ۔۔
4)- موضوع یا مضامین کا انتخاب کریں
تحریر لکھنے یا ایک اچھا کالمسٹ بننے کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ آپ کو کوئی موضوع یا سبجیکٹ چاہیے
تعلیم، صحت، مذہب، کھیل، کاروبار، شوبز، انصاف، عدالت، قانون، سیر و سیاحت، سیاست، معیشت، ہسڑی، انسانی حقوق، حالات حاضرہ، موٹیویشن، کتابیں، سائیکالوجی، پرسنل ڈیویلپمنٹ یعنی یہ کچھ بھی ہو سکتا ہے ۔۔
اس لیے اچھی طرح سے سوچ سمجھ کر اپنے شوق اور رجہان کے مطابق اپنے موضوع یا مضامین کا انتخاب کریں ۔۔
کسی بھی شعبے یا کام میں ترقی کرنے کے لیے اس کام میں ڈوبنا بہت ضروری ہے اور کسی بھی کام کی گہرائی میں جانے کے لیے آپ کو خوش، دلچسپی چاہیے ۔۔
بہتر یہ ہے کہ آپ دو، تین یا چار، پانچ موضوعات کا انتخاب کریں تاکہ آپ کی شخصیت میں تھوڑی سی Versatility آئے
تاکہ آپ خود اور آپ کے فالوورز کو تھوڑی بوریت کا احساس نہ آئے ۔۔
5)- ہمیں پڑھنا چاہیے
ایک اچھی تحریر لکھنے یا ایک اچھا کالمسٹ بننے کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ آپ کو پڑھنا چاہیے، آپ میں مطالعہ کرنے کی عادت ہونی چاہیے
ایک اچھی تحریر لکھنے یا ایک اچھا کالمسٹ بننے کی کچھ قیمت ہوتی ہے، اس قیمت کو ادا کیے بغیر آپ اپنے مقصد کو حاصل نہیں کر سکتے
اس قیمت کو ادا کرنے کے لیے آپ پڑھنا ضرور شروع کریں ۔۔
اگر آپ کو پڑھنے کے عادت نہیں ہے یا آپ کو پڑھنا پسند نہیں ہے تو پھر تحریر لکھنا آپ کے لیے کافی مشکل ہے ۔۔
6)- ڈسپلن
ایک اچھی تحریر لکھنے یا ایک اچھا کالمسٹ بننے کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ ہمارے اندر ڈسپلن ہو
اگر ہم ایک کام کو روزانہ یا لگاتار کرنے کے عادی نہیں ہیں تو پھر ہم اپنے کام کو کچھ بہت اچھا یا بہتر نہیں بنا سکتے
یاد رکھیے کہ زندگی میں کچھ بھی بننے کے لیے ہمیں ایک وقت درکار ہوتا ہے اور ڈسپلن کے بغیر ایک اچھے معیار یا سٹینڈرڈ تک پہنچنا بہت مشکل ہے ۔۔
7)- اچھے کالمسٹ کو پڑھیں
تحریر لکھنا کچھ زیادہ مشکل کام بھی نہیں ہے لیکن تحریر لکھنے سے پہلے آپ دیگر کامیاب کالم نگاروں کے کالم پڑھیے تاکہ آپ کو مختلف لوگوں کے لکھنے کے سٹائل کے بارے میں علم ہو سکے ۔۔
اس طرح جب آپ مختلف طرح کے کالم نگاروں کے کالموں کو پڑھتے ہیں تو آپ کے اندر ایک Sense of Structure ڈیویلپ ہوتی ہے، آپ کی Understanding بڑھتی ہے، آپ کا ایک Concept بنتا ہے، آپ کا ایک نظریہ بنتا ہے، آپ کو تحریر لکھنے کے متعلق آئیڈیاز ملتے ہیں ۔۔
8)- مزید سیکھیں
تحریر لکھنے کے شعبے میں عموماً درمیانے درجے کے لوگ ہوتے ہیں لیکن وہ نیا سیکھتے سیکھتے اور اپنی اس سکل کو مزید بہتر بناتے بناتے ایک دن درجہ کمال کو پہنچ جاتے ہیں
اگر آپ کو تحریر لکھنے کا شوق ہے تو آپ اپنے آپ سے یہ سوال کریں کہ اس فن کو سیکھنے کے لیے آج تک آپ نے کتنی محنت کی ہے، آپ نے اپنے کام میں کتنی Effort کو ڈالا ہے ۔۔
اس شعبے میں رہتے ہوئے یہ ضروری نہیں کوئی آپ کی مکمل رہنمائی کرے یا آپ کا ہاتھ تھامے، آپ کو اس سارے سفر میں بس خود سے کوشش کرنی ہے، مطالعہ کریں، کتابیں پڑھیں، کتابوں کے پڑھنے سے آپ کو نہ صرف کام کی باتیں بلکہ آپ کو اہم واقعات ملیں گے، جہاں کہیں کوئی کورس، ورکشاپ، سیمینار یا ادبی لوگوں کی نشست میں شمولیت کا موقع ملے، اس موقع سے آپ فائدہ اٹھائیں ۔۔
9)- کچھ مشکل نہیں
تحریر لکھنا کچھ مشکل نہیں، اگر آپ صرف 6 ماہ کسی بھی ایک موضوع، مضمون یا شعبے پر اپنے فوکس کو بڑھاتے ہیں، آپ Properly اور Consciously صرف اس شعبے کو Regularly Observe کرتے ہیں تو آپ کی اس شعبے سے متعلق معلومات بڑھنا شروع ہو جاتی ہیں
اگر آپ اسی عمل کو ایک سال تک لے کر جاتے ہیں تو آپ عام لوگوں کی نسبت معلومات کے بادشاہ بن جاتے ہیں
تحریر لکھنے کی مثال بالکل ایک Iceberg کی طرح ہے جہاں آپ تھوڑا سا لکھتے ہیں لیکن اس کے پیچھے آپ کے پاس معلومات کا بیش بہا خزانہ ہوتا ہے ۔۔
10)- تحریر کو کیسا ہونا چاہیے
آپ کی تحریر کو سادہ، مختصر، معنی خیز، پر مغز، پر اثر اور Life Changing ہونا چاہیے ۔۔
تحریر میں انفارمیشن، نئی معلومات، دلچسپی، تجسس، گہرائی، شائستگی اور امید ہونی چاہیے ۔۔
تحریر کا آغاز مختصر لیکن اچھا ہونا چاہیے
درمیانی حصے میں تحریر کے اہم نکات کو پیش کرنا چاہیے
تحریر کو مختصر پیراگرافوں میں تقسیم کرنا چاہیے
ہر پیراگراف میں ایک نئی بات کو کرنا چاہیے تاکہ قارئین کی دلچسپی برقرار رہے
اہم بات، میڑیل یا مواد کو تحریر کے آخر میں پیش کرنا چاہیے
تحریر کے آخر میں کوئی نہ کوئی اہم بات یا Lesson دینا چاہیے ۔۔
مختصر جملے لکھیں، اپنے زخیرہ الفاظ کو بڑھائیں، اپنی املاء کی غلطیوں کو درست کریں، تحریر کو سمجھنے میں آسانی پیدا کریں اور اسے User Friendly ہونا چاہیے ۔۔
تحریر میں Flow ہونا چاہیے اور اسے عنوان کے ساتھ Relevant ہونا چاہیے ۔۔
تحریر لکھنے سے پہلے اہم نکات کو نوٹ کر لینا چاہیے تاکہ تحریر لکھنے میں آسانی ہو، تحریر ایک Structure میں ہو اور اس طرح وقت کی بچت بھی ہو ۔۔
ایک اچھے کالمسٹ یا مصنف کی کامیابی استقامت میں ہے
آپ جس کام کو استقامت کے ساتھ کرتے ہیں بالآخر آپ اس کام کے ایکسپرٹ بن جاتے ہیں ۔۔
ایک کالمسٹ کے پاس سیکھنے کی جستجو، تجسس اور کئی ایک سوالات ہونے چاہیے
معلومات کو اپنی Finger tip پہ رکھنا چاہیے اور اس مقصد کے لیے اپنے آپ کو update کرتے رہنا چاہیے ۔۔
ایک اہم بات اپنے ذہن میں رکھیں کہ اپنی چیزوں کو پبلش کروانے کے لیے آپ کو کسی بھی قسم کی سفارش کی ضرورت نہیں
ایک عام شخص بھی اپنے لکھنے کی صلاحیت کی بدولت اپنی قابلیت کو منوا سکتا ہے، وہ نمایاں ہو سکتا ہے لیکن اس کام کے لیے اسے اپنے آپ کو ثابت کرنا چاہیے
اسکی تحریر میں گہرائی چاہیے، معلومات کی بہتات چاہیے ۔۔
اگر آپ لوگوں کو نئی اور اچھی معلومات دینے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو آپ سمجھ جائیں کہ اب Audience آپ کی اپنی ہے ۔۔
بہت سے لوگ مجھ سے یہ سوال پوچھتے ہیں کہ سفر کرنے سے اور نیا سیکھنے سے آپ کو کیا ملتا ہے ؟؟
تو آج کی اس تحریر کو آپ پڑھ لیجیے
اس طرح سفر کرنے سے، کچھ نیا سیکھنے سے نہ صرف کچھ نیا سیکھنے کا موقع ملتا ہے بلکہ ہم بہت سے لوگوں کی رہنمائی کا ذریعہ بھی بنتے ہیں ۔۔
اپنے آپ کو Extraordinary بنانے کے لیے کچھ مختلف کام کریں ۔۔
۔ Extra Effort آپ کو ایک نیا مقام دیتی ہے ۔۔
ہر دور نے اس بات کو ثابت کیا ہے کہ کسی بھی شعبے میں Extra Effort ڈالنے سے اچھے نتائج ضرور ملتے ہیں ۔۔
قدرت جلد یا بدیر آپ کی محنتوں کا صلہ آپ کو ضرور دیتی ہے ۔۔
۔ Day Dreaming کریں، بڑا سوچیں، بڑے خواب دیکھیں زندگی میں آگے بڑھیں، ترقی کریں، اپنا نام بنائیں، اپنا مقام بنائیں کیونکہ یہ آپ کا حق ہے