121

بلوچستان سیلاب زدگان کی مدد اور ریلیف آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر حادثہ/تحریر/کیپٹن ر غلام شبیر منہاس

محترم جناب کیپٹن ر غلام شبیر منہاس
کالم نگار و عسکری و عوامی تجزیہ نگار
اسلامی و نظریاتی سرحدوں کے محافظ
اسلامک رائٹرز موومنٹ پنجاب کے سرپرست

یہ ہمارا عقیدہ اور ایمان ہے کہ بے شک ہم اسی کی طرف سے آئے ہیں اور اسی کی طرف واپس پلٹ جانا ہے۔
بلوچستان کے سیلاب زدگان کی مدد اور ریلیف آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر حادثہ میں جام شہادت نوش کرنے والے وطن عزیز کے عظیم سپوتوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں
دشوار گزار پہاڑی سلسلوں اور تاحد نظر بپھرے ہوئے پانیوں میں گھرے اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کی مدد کیلئے جانے والے خود واپس نہ آ سکے
یہی وہ رشتہ ہے جو سب رشتوں سے مقدس بھی ہے اور محترم بھی۔۔اور یہی وہ جذبہ ہے جو ناقابل شکست بھی ہے اور قابل تقلید بھی

شہید تم سے یہ کہہ رہے ہیں
لہو ہمارا بھلا نہ دینا
قسم ہے تم کو اے سرفروشوں
عدو ہمارا بھلا نہ دینا
1۔ کور کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار
2۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد
3۔ کمانڈر انجیئرز بلوچستان کور برگیڈیر خالد
4۔ پائلٹ میجر سعید
5۔ کو پائلٹ میجر طلحہ
6۔ کریو چیف نایئک مدثر
سو جاو عزیزو کہ فصیلوں پہ ہر اک سمت
ہم لوگ ابھی زندہ و بیدار کھڑے ہیں


سانحہ ہیلی کاپٹر بلوچستان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں