
📢 قلم اٹھائیں۔۔۔۔تحریر لکھیں۔۔۔۔انعام پائیں📢
نگران مقابلہ
استاد صحافت، معروف صحافی و کالم نگار
حضرت مولانا عبد الروف محمدی صاحب
آگے بڑھنے کا شوق ، جیتنے کی طلب ،سیکھتے رہنے کا حقیقی جذبہ اور سب سے منفرد، کچھ کر دکھانے کا عزم مصمم، انسان کی تخلیقی و اختراعی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرتا ہے۔
وقت اور حالات کے سنگ میل خود تراشنے والے کبھی زمانے کے رحم و کرم پر نہیں رہے، اپنی لگن اور خوشی سے باہمت انداز میں منزل کی جانب بڑھتے رہے ہیں۔
ہم آج لیکر آئے ہیں ایک نئی منزل، ایک نیا سفر اور جیت کر آگے بڑھنے کا موقع ، وہ ہے اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام آل پاکستان
” تحریری مقابلہ “
سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں ایک ایسا مقابلہ جو آپ کے قلم کو جنبش دینے اور صلاحیتوں کو آزمانے کی دعوت دیتا ہے۔
اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان کی طرف سے آپ کے لیے گراں قدر انعامات کا بھی اہتمام کیا گیاہے۔
اس مقابلے میں حصہ لینے کے لیے ضروری نہیں آپ بہت بڑے لکھاری ہیں تو ہی حصہ لیں، ایسا بالکل نہیں، بلا جھجھک حصہ لیں اور اپنے دوستوں کو بھی شامل کریں ۔
اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان ایک ایسا فورم ہے جو آپ کے قلم اور الفاظ کو ترقی، عروج اور بلندیوں کی راہ دکھانے والا ہے۔
🔰 تو پھر ہوجائے مقابلہ🔰
پورے پاکستان سے تعلق رکھنے والے قلم قبیلہ کے خواتین و حضرات مقابلے میں شرکت کے لیے تیار ہوجائیں۔
⭕ تحریری مقابلہ ⭕
#بعنوان
“نبی الرحمت صلی اللہ علیہ بحیثیت محسن انسانیت”
📢📢 شرائط مقابلہ📢📢
📌مضمون نقل شدہ نہ ہو ،ذاتی تخلیق ہو۔
📌مکمل مضمون باحوالہ ہو، غیر مستند باتوں سے بچا جائے.
📌مضمون 1000 سے کم اور 1200 سے زیادہ الفاظ پر مشتمل نہ ہو.
📌مضمون، ان پیج یا یونیکوڈ فارمیٹ میں ٹائپ شدہ ہو
📌عمر کی کوئی قید نہیں ہے.
📌منصفین کا فیصلہ حتمی ہوگا۔
📌تحریر موضوع کی مناسبت سے ہو خارج از موضوع تحریر شامل نہیں کی جائے گی۔
📌مضامین جمع کروانے کی آخری تاریخ 18 ربیع الاول بمطابق 15 اکتوبر 2022 ہوگی۔
🔏اس کے بعد آنے والی تحاریر مقابلہ میں شامل نہیں کی جائیں گی
🎖 انعامات🏅
🥇اول انعام 5000 ہزار روپے کیش، شیلڈ اور سرٹیفکیٹ
🥈دوم انعام 3000 ہزار روپے کیش، شیلڈ اور سرٹیفکیٹ
🥉سوم انعام 2000 ہزار روپے کیش، شیلڈ اور سرٹیفکیٹ
📍پوزیشن ہولڈرز کے علاوہ تمام شرکاء کو
اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان کی طرف سے سرٹیفکیٹ جاری کئے جائیں گے۔
ہمت کریں اور سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم پر ربیع الاوّل کی مبارک ساعتوں میں لکھیں اور دنیا و آخرت میں ڈھیروں انعام پائیں
مزید تفصیلات کیلئے
حفیظ چودھری
03336363979
بلال بشیر
03157700882
عظیم فاروقی
03018040831
جاری کردہ
محمد اسامہ قاسم
سیکرٹری جنرل
اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان