
علامات جادو اور سایہ
….
جادو اور آسیب سے متأثرہ شخص میں درج ذیل سبھی یا کم و بیش علامات ضرور پائی جاتی ہیں-
نمبر=1 جسم میں دائمی تھکاوٹ کا رہنا-
نمبر=2 جسم میں ہلکی اور کبھی شدید درد کا مستقل ھونا-
نمبر=3 ہمیشہ پریشان اور مختلف قسم کے خوف و خیالات میں مشغول رہنا-
نمبر=4 اکثر اوقات خصوصا رات کو یہ خوف و دہشت کہ ساتھ ساتھ یا پیچھے پیچھے کوئی آ رہا ہے-
نمبر=5 سوتے ہوئے جسم پر ایسا دباؤ کہ جس سے نہ حرکت ہو سکتی ہے اور نہ بولا ہی جا سکتا ہے-
نمبر=6 خواب میں سانپ, بچھو, چھپکلیاں, مختلف جانور- قبرستان, گندا یا صاف پانی نظر آنا-
نمبر=7 گھر میں بغیر کسی وجہ کے خوشبو یا بدبو کا آنا-
نمبر=8 کسی نہ کسی بیماری کا گھیرے رکھنا- دواؤں کا اثر نہ کرنا-
نمبر=9 تمام میڈیکل ٹیسٹ کلیئر آنا-
نمبر=10 طبیعت کا غمزدہ رہنا دوسروں سے نفرت وکراہت کرنا-
نمبر=11 ضرورت سے زیادہ غصہ کرنا- چہرہ بے رونق اور طبیعت کا بےقرار رہنا-
نمبر=12 نماز اور تلاوت قرآن کریم کو دل نہ کرنا یا پھر یہ عمل کرتے ہوئے جمائیاں یا نیند کا آنا-
نمبر=13 کاروبار اور آمدن کے ذرائع بند ہو جاتے ہیں- اگر آمدن آئے بھی تو برکت نہیں رہتی-
نمبر=14 ہر کام انسان کی سوچ کے برعکس ہی ہوتا ہے-
نمبر=15 رشتہ داروں سے تعلقات متاثر اور دوست دشمن بننا شروع ہو جاتے ہیں۔
طالب دعا ، شاکر فاروقی