94

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کبیروالا کے زیر اہتمام عظیم الشان تحفظ ختم نبوت کانفرنس 23 جولائی بروز اتوار جامعہ دارالعلوم عیدگاہ کبیروالا ضلع خانیوال میں منعقد ہو گی ۔

حفیظ فاروقی(نمائندہ خصوصی کبیروالا)

جس میں پاکستان بھر سے جید علماء کرام تشریف لائیں گے۔ کانفرنس مہتمم دارالعلوم عیدگاہ کبیروالا حضرت مولانا ارشاد احمد کی زیرنگرانی ہو گی ۔ کانفرنس سے حضرت مولانا مفتی حامدحسن ، ولی کامل ، امیر مرکزیہ عالمی مجلس ختم نبوت پاکستان حضرت حافظ ناصرالدین خاکوانی.حضرت مولانا خواجہ خلیل احمدصاحب ،شاہین ختم نبوت حضرت مولانا اللہ وسایہ ، حضرت مولانا مفتی عطاءالرحمن صاحب مہتمم جامعہ مدنیہ و امیر عالمی مجلس ختم نبوت بہاولپور حضرت مولانا زبیراحمدصدیقی صاحب مہتمم جامعہ فاروقیہ شجاعباد ، ثناء خوان مصطفی حضرت مولانا شاہد عمران عارفی صاحب اور دیگرعلماء و شعراء تشریف لائیں گے ۔ کانفرنس نماز عصر کے بعد شروع ہو گی اور عشاء تک جاری رہے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں