80

عید تعطیلات کے دوران ریسکیو 1122 عملے کی چھٹیاں منسوخ، عید پلان جاری/ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام واہلہ

ایمر جنسی آفیسر آپریشنز انجینئر طارق محمود کی سربراہی میں انسپکشن ٹیم بھی تشکیل دی گئی

فیصل آباد ( اشفاق مغل سے) ریسکیو 1122 فیصل آباد کا عید الفطر کے موقع پر حادثات سمیت کسی بھی قسم کی ایمر جنسی کی صورت ميں عوام کو بر وقت طبی امداد فراہم کرنے کے لئے جامع ڈیوٹی پلان مرتب کر لیا اور عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر کے انہیں ڈیوٹی کا پابند کر دیا گیا ہے، اس امر کا اظہار ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام واہلہ نے میڈیا بریفنگ کے دوران کیا ، انہوں نے بتایا کہ انسپکشن ٹیم تشکیل دی گئی ہے ۔ ریسکیو کنٹرول روم سٹاف کو بھی چوبیس گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ کنٹرول روم میں کال ریکاڈ نگ سافٹ ویئر ، وہیکل ٹریکنگ سسٹم اور آئی پی کیمرہ کے ذریعے نگرانی کی جائے گی . اور کسی بھی شکایت کی صورت میں غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف بلا امتیاز سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائےگی ، انہوں نے بتایا نماز عید کے دوران عید گاہوں اور جامع مساجد کے باہر ریسکیو 1122 کی 42 ریسکیو پوسٹس قائم کی جائیں گی ۔ تمام پوائنٹس پر ایمر جنسی وہیکلز بشمول ایمبولینسز اور موٹر بائیک ایمبولینسز ہمہ وقت موجود ہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں