
مائگرین کیا ہے؟
آدھے سر کے درد کی ان مختلف کیفیات کو مائگرین کہا جاتا ہے۔ اس کیفیت میں انسان کے سر میں درد کی ٹیسیس اٹھتی ہیں، کچھ لوگوں کی آنکھوں کے سامنے اندھیرا سا چھا جاتا ہے جبکہ کچھ کو غنودگی ہونے لگتی ہے۔ کچھ لوگوں کو قے اور متلی کی کیفیت بھی ہونے لگتی ہے……
مائگرین کی وجوہات کیا ہیں؟
مائگرین کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں… چند وجوہات پیش خدمت ہیں۔
1.نیند کی کمی
2.ڈپریشن
3.سکرین (موبائل،لیپ ٹاپ وغیرہ) کا کثرت سے استعمال
4.ٹرائجیمینل نس کا کردار
اور اس کے علاوہ اور بھی بہت ساری ہو سکتی ہیں۔
مائگرین کا علاج کیا ہے؟
مائگرین کا فی الحال کوئی علاج نہیں… مارکیٹ میں موجود چند دوائیں ہیں لیکن وہ مائگرین کا سو فیصد علاج نہیں اور وہ ہر ایک کے لیے فائدہ مند بھی نہیں ہوتیں۔
لیکن اس کے لیے چند دیسی ٹوٹکے اور روحانی اعمال سے فائدہ ہو سکتا ہے۔
مائگرین کا علاج حجامہ سے کرنا چاہیے… حجامہ سے علاج سنت بھی ہے اور اس کے کوئی سائڈ ایفیکٹ بھی نہیں۔
روحانی طور پر ایک عامل نے مجھے دم بتایا تھا وہ پیش کر دیتی ہوں۔ان شاءاللہ فائدہ ہو گا۔
جب درد کی شدت میں اضافہ ہو جائے تو وضو کر لیں… اس کے بعد ایک دفعہ درو پاک پڑھ لیں… درود پاک کے بعد الحمد للہ رب العالمین… الخ پڑھنا شروع کریں ساتھ ساتھ انگوٹھا، شہادت اور اس کے ساتھ والی انگلی سر پر پھیرنا شروع کر دیں… یہ عمل اس وقت تک کریں جب تک آنکھوں سے خوب آنسو نہ نکل جائیں۔
چند ضروری احتیاطی تدابیر:
ہر وقت وضو میں رہیں، اس سے کئی بیماریوں سے انسان محفوظ ہو جاتا ہے….بروقت عبادات کا اہتمام کریں…. ہر دن کچھ ذکر اللہ کریں….اپنی خوراک کا خیال رکھیں…. اپنی نیند پوری کریں… سکرین کا استعمال کم سے کم کریں….