174

مجلس احرار اسلام کے زیر اہتمام چناب نگر میں سالانہ ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد/تحریر/حکیم محمد قاسم

تحریر/حکیم محمد قاسم/مرکزی رہنماء مجلس احرار اسلام پاکستان

مجلس احرار اسلام پاکستان کے زیر اہتمام عظیم الشان کل پاکستان احرار ختم نبوت کانفرنس چناب نگر میں قائد احرار نواسہ امیر شریعت سید محمد کفیل شاہ بخاری کی زیر امارت گیارہ، بارہ ربیع الاول ھفتہ اتوار کو منعقد ہوئی ، جس میں راقم کو خدمت کا موقع ملا ۔بروز ھفتہ بیس احرار رضا کاروں کے ساتھ چناب نگر روانہ ہؤے ۔کمالیہ سےاحرار کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل حاجی عبد الکریم قمر کو ساتھ لے کر بارہ بجے چناب نگر مسجد احرار پہنچ گئے بعد ظہر احرار ورکرز کنونشن میں شرکت کا موقع ملا ،بعد عصر سابق قادیانی ڈاکٹر آصف کی گفتگو ہوئ اور سوالات کے جوابات دیے گئے مغرب تا عشاء وقفہ نماز ہوا عشاء کے بعد کی نشست میں مبلغین احرار اور سیدعطاءالمنان بخاری ،مولانا تنویر الحسن نقوی مولانا محمد اکمل ،قاری ضیاءاللہ ھاشمی،اور راقم نے سٹیج سنبھالا سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری ،مولانا زاھد الراشدی اور عالمی مجلس تحفظ ختم کے امیرحضرت حافظ ناصر الدین خان خاکوانی اور مصر سے تشریف لائے قرآء حضرات نے تلاوت قرآن پاک فرمائ اسی دوران مرکزی نائب امیر مجاہد ختم نبوت عبد اللطیف خالد چیمہ کے ہمراہ باہر عارضی بازار ، عوامی اور وی آئ پی کنٹین کا دورہ کیا اور مختلف علاقوں سے آئے ہوئے کارکنان سےملاقات کی ،احرار فری ڈسپنسری ،مکتبہ اور مختلف دکانوں کا معائنہ کیا ،
بارہ ربیع الاول کی صبح بعد فجر درس قرآن مولانا محمد مغیرہ ناظم اعلیٰ مجلس احرار اسلام پاکستان نے دیا اور پرچم کشائی کی تقریب سات بجے شروع ہوئ جس میں امیر احرار سید محمد کفیل بخاری ، نائب امیر عبداللطیف خالد چیمہ اور سرپرست اعلیٰ پروفیسر خالد شبیر کے بیانات ہوئے یہ تقریب آٹھ بجے مکمل ہوئی ،ناشتہ کاوقت ہوا ،عوامی کنٹین میں ناشتہ کیا بعد ازاں
دس بجے راقم ،مولانا تنویر الحسن ، مولانا سرفراز معاویہ نے سٹیج سنبھالا اور پروگرام کا آغاز مولانا منظور احمد کی تلاوت سے کیا اس نشست میں مبلغین ،سید محمد کفیل بخاری ،مولانا عبد الخالق ھزاروی ،مولانا عبد الروف محمدی ،معروف صحافی سیف اللہ خالد،حفیظ چوہدری ،مولانا سیف الرحمن المھند،خانقاہ جھاوریاں ( سرگودھا) کے بھائ عبدالقادر،مولانا ملک خلیل احمد ،مولانا تنویر احمد علوی ،مولانا محمد یامین گوہراور دیگر کئی علماء کرام نے خطابات کیے دو بجے نماز ظہر ادا ہوئ اور دعوت اسلام ریلی مسجد احرار سے شروع ہو کر اقصی چوک پر مولانا تنویر الحسن نقوی نے بیان کیاریلی ایوان محمود پہنچی تو صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر ، مولانا الیاس چنیوٹی ،سید عطاءالمنان بخاری ،سید عطاء اللہ شاہ ثالث ، مولانا محمد مغیرہ ، عبد اللطیف خالد چیمہ ، مفتی محمد حسن اور امیر احرار سید محمد کفیل بخاری نے قادیانیوں دعوت اسلام دی اور چناب نگر اڈے پر ریلی مفتی محمد حسن صاحب کی دعا سےاختتام پذیر ہوئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں