تحریر/عابدہ ملک
نا ہی کوئی مجھے آرڈر دیتا ہے
کام ہے ہی نہیں
مارکیٹ میں نئے لوگوں کی جگہ نہیں ہے
لوگ جھوٹ بولتے ہیں کہ فری لانسنگ کرو فری لانسنگ کرو۔
یہ سب اور بہت سے ایسی باتیں روز سننے کو ملتی ہیں
اور کچھ معصوم لوگ یہ سب باتیں سن کر ہی بھاگ جاتے ہیں
حقیقت یہ ہے کہ مارکیٹ میں جگہ ملتی نہیں ہے بنانی پڑتی ہے بلکہ بنانی بھی کیوں میں تو یہ کہتی ہوں کہ جگہ چھیننی پڑتی ہے
مارکیٹ میں اپنی جگہ چھیننے کے لیے یہ نہیں کہ جنگ شروع کر دیں لڑائیاں لڑیں ، یا پھر سازشیں کریں
بلکہ مارکیٹ میں جگہ بنانے کے لیے اپنی سکل میں مہارت حاصل کریں ، ہر روز کچھ نیا سیکھیں ۔ جس دن آپ نے خود کو ماسٹر سمجھ لیا وہاں سے ہی ناکامی شروع ہوگی۔
پراجیکٹ لینے کے لیے لوگوں کی منتیں کبھی نا کریں بزنسز اور کمپنوں سے رابطہ کریں
اتنے بڑے بڑے برانڈز کے جو اشتہارات آپ کے پاس روز آتے ہیں تو ان کو اگنور کیوں کرنا
ان کی سپورٹ ٹیم سے رابطہ کریں اور بتائیں کہ مجھے یہ کام آتا ہے دس میں سے دو جگہ سے بھی مثبت جواب آجائے تو یہ بھی کافی ہے ، اگر آپ کا پورٹ فولیو اچھا ہوا تو آپ کے ہائیر ہونے کے چانسز بھی اتنے ہی اچھے ہیں (ذاتی تجربہ ہے میرا کوئی اس میں نقص نا نکالے )
ایک اور طریقہ ہے پراجیکٹ لینے کا مختلف کمپنیوں کی ویب سائٹس دیکھتے رہیں اکثر جابز اوپن ہوتی رہتی ہیں وہاں اپلائی کریں ،
اپنی پروفائل اتنی مضبوط بنائیں کہ کام آپ کو ڈھونڈے نا کہ آپ کام کو ۔
جو بھی آپ کی سکل ہے اس سے متعلقہ بزنس پیج ، بلاگ اور یوٹیوب چینل ضرور بنائیں ، ہو سکتا ہے کہ آپ کا کونٹینٹ اچھا ہو اور آپ کو پراجیکٹ کے پیچھے بھاگنا ہی نا پڑے ۔
مختلف فری لانسنگ کے گروپ جوائن کریں اپنا کام وہاں پوسٹ کریں ، یقین کریں جس نے پیسے دینے ہیں وہ ہمیشہ پرفیکشن دیکھتا ہے ، اگر کسی کو آپ کا کام پسند آیا تو سو فیصد چانس ہے کہ پراجیکٹ مل جائے ۔
یہ کچھ ٹپس جو میں نے خود استعمال کی ہیں اپنے کلائنٹس لیے ہیں ، آپ بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں اس کے علاوہ کچھ مفید ٹپس آپ کے پاس ہوں تو لازمی شئیر کریں۔
خوش رہیں اور خوشیاں بانٹتے رہیں