مولانا عبد الرؤف محمدی پاکستان کے قومی اخبار روزنامہ ” نوائے وقت” سے وابستہ رہے اور نوائے وقت کے کشمیر ایڈیشن کے مدیر بھی رہے، روزنامہ نوائے وقت جیسے موقر اخبار میں آپ کے آرٹیکلز، مضامین، فورمز، انٹرویوز، تجزیے اور خبریں شائع ہوتی رہتی ہیں۔ پاکستان کے بڑے اخبارات روزنامہ جناح، روزنامہ الاخبار، روزنامہ 92 نیوز میں بطور نیوز ایڈیٹر و سب ایڈیٹر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

حضرت مولانا عبدالرﺅف محمدی مدظلہ آپ نوجوان عالم دین معروف مذہبی سکالر اور جرنلسٹ ہیں۔
جامعہ فریدیہ اسلام آباد (وفاق المدارس العربیہ پاکستان) سے تکمیل درس نظامی کے بعد آپ نے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی (الجامعة الاسلامیہ العالمیہ) اسلام آباد سے بی اے (آنر) کی ڈگری لی اور اسی یونیورسٹی سے آپ نے اصول تفسیر میں ایم فل کیا۔ صحافت کے شوق کی وجہ سے آپ نے میڈیا اور کمپیوٹر سائنسز کے مختلف کورسز بھی کیے۔
پاکستانی جامعات میں بہترین خدمات پیش کرنے والے ادارے جامعۃ الرشید کراچی کے میڈیا پلیٹ فارم جے ٹی آر میڈیا کے اینکر پرسن بھی رہے اور اسی دوران مختلف ملکی و قومی شخصیات کے انٹرویوز کئے۔
مولانا عبد الرؤف محمدی پاکستان کے قومی اخبار روزنامہ ” نوائے وقت” سے وابستہ رہے اور نوائے وقت کے کشمیر ایڈیشن کے مدیر بھی رہے، روزنامہ نوائے وقت جیسے موقر اخبار میں آپ کے آرٹیکلز، مضامین، فورمز، انٹرویوز، تجزیے اور خبریں شائع ہوتی رہتی ہیں۔ پاکستان کے بڑے اخبارات روزنامہ جناح، روزنامہ الاخبار، روزنامہ 92 نیوز میں بطور نیوز ایڈیٹر و سب ایڈیٹر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔
اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان کا قافلہ آپ کی قیادت و نگرانی میں منزل کی جانب رواں دواں ہے، آپ کی علمی، تدریسی و صحافتی خدمات کے اعتراف میں آپ کو درجنوں ایوارڈز مل چکے ہیں الحمدللہ