141

نامور صحافی وکالم نگار محترم جناب حفیظ چوھدری/چیئرمین /اسلامک رائٹرزموومنٹ پاکستان(تعارفی سلسلہ ہمارے قلم کار5)

اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان کے بانی و چیئرمین ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ تنظیم کی ویب سائٹ لکھو ڈاٹ او آر جی کی ادارت کے فرائض بھی سر انجام دے رہے ہیں۔

محترم جناب حفیظ چودھری صاحب
آپ کا اصلی نام مولانا حفیظ اللہ قاسم اور قلمی نام حفیظ چودھری ہے۔ آپ اسی نام سے مشرق سنڈے میگزین و دیگر اخبارات میں وقتاً فوقتاً لکھتے رہتے ہیں۔ آپ کا تعلق ایک علمی، فکری و نظریاتی گھرانے سے ہے۔
آپ کے والد ماجد معروف صحافی، کالم نگار و مذہبی اسکالر تھے۔ ان کا نام نامی اسمِ گرامی حضرت مولانا اللہ وسایا قاسم رحمۃ اللہ علیہ ہے۔
آپ فاضل درس نظامی و ایم اے اسلامیات ہیں۔
آپ کی مصروفیات میں پڑھنا اور پڑھانا بلکہ سیکھنا اور سکھانا شامل ہے۔
آپ ابھرتے ہوئے لکھاریوں کی نمائندہ تنظیم
اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان کے بانی و چیئرمین ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ تنظیم کی ویب سائٹ لکھو ڈاٹ او آر جی کی ادارت کے فرائض بھی سر انجام دے رہے ہیں۔
آپ کی قیادت میں وقتاً فوقتاً تحریری مقابلہ جات، صحافت کورسز، ادبی تقریبات و دیگر سرگرمیاں جاری رہتی ہیں الحمدللہ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

نامور صحافی وکالم نگار محترم جناب حفیظ چوھدری/چیئرمین /اسلامک رائٹرزموومنٹ پاکستان(تعارفی سلسلہ ہمارے قلم کار5)“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں