316

نوکیا موبائل کا زوال آخر کیوں ؟ /تحریر محمد عزیر گل

*ایک وقت تھا کہ پوری دنیا میں نوکیا کا چرچا تھا ، اپنے مد مقابل تمام کمپنیوں سے بہت آگے تھی ، اس کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے سے لگایا جاسکتا ہے کہ پوری دنیا میں 60 فیصد موبائل فون نوکیا فروخت کرتا تھا ،ہر شخص اس کا موبائل خریدنا چاہتا تھا ، اور اس کے وجہ بڑی واضح تھی کہ اس نے وقت کے ساتھ اپنے آپ کو بہتر کیا ، ہر آنے والا موبائل پہلے سے زیادہ فیچر اور خوبصورت ہوتا ، اس کی 10 سال تک باد شاہت رہی ، اور اس کمپنی کے سی او کا ماننا تھا کہ ہم کبھی غلطی نہیں کرتے ، یہ ان کا تکبر تھا یا خود پر اعتماد یہ بات اپنی جگہ ، مگر یہ حقیقت تھی کہ نوکیا کا جادو بولتا تھا ۔2007 میں آئی فون ایجاد ہوگیا ، اس نے موبائل انڈسٹری کا رجحان ہی بدل کر رکھ دیا ، سٹیو جابز سمارٹ فون متعارف کروایا ، تو ساری کمپنیوں نے سمارٹ فونز کی طرف توجہ کر لی اور نوکیا نے بھی سمارٹ فونز متعارف کروائے ، مگر وہ اپنے آپ کو وقت کے تقاضوں کے مطابق نہ ڈھال سکی ، جس کی وجہ سے اس کی مانگ میں کمی آنے لگی اور اس کی مانگ صرف 10 فیصد تک گھٹ گئی اور یوں اس کی کمپنی پر زوال شروع ہوا اور پھر 2013 میں کمپنی نے 25 ہزار ملازمین کو برطرف کردیا ، کمپنی کو بیچنے کا فیصلہ ہوا تو مائیکرو سافٹ نے وہ کمپنی جس کی مالیت 50 بلین ڈالر تھی صرف 7 بلین ڈالرز میں خرید لی ، نوکیا کے سی ای او اوسٹیو بالمر نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا ہم نے کبھی کچھ غلط نہیں کیا تھا، لیکن پھر بھی ہم ہار گئے ۔ لیکن اوسٹیو کو یہ بات سمجھنی چاہیے کہ آپ نے وقت کے تقاضوں کو نظر انداز کیا اور مارکیٹ کے رجحان کو نہیں بھانپا ، اس لیے آپ کو اپنی ساخت نہ بچا سکے ، دوسری طرف آئی فون نے ہر گزرتے دن کے ساتھ ترقی کے اپنے ریکارڈ توڑے اور اس کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ہم اگر اپنے ارد گرد کی مارکیٹ پر نظر دوڑائیں تو بچپن سے اب تک بہت سے دوکانوں کی شہرت سن رکھی ہوگی ، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ان کا نام اور کام ختم ہونے لگتا ہے اور پھر اس کی جگہ دوسرا نام آنے لگتا ہے ، ایک رپورٹ کے مطابق 45 فیصد کاروبار پہلے پانچ سالوں میں ناکام ہوجاتے ہیں اور 65 فیصد پہلے دس سالوں میں ناکام ہوجاتے ہیں ، جبکہ 25 فیصد کاربار 15 سال یا اس سے زیادہ عرصہ تک چلتے ہیں ، اس میں کاربار کی ترقی اور تنزلی کی بہت ساری وجوہات ہیں ، جس کی وجہ سے ایک کاربار ترقی کرتا ہے تودوسری طرف ترقی یافتہ کاربار وقت کے ساتھ تنزلی کا شکار ہوجاتا ہے۔1 کاربار میں سب سے اہم چیز وقت کے تقاضوں کو سمجھنا ، مارکیٹ کے رجحان کو دیکھنا ، اور لوگوں کی ڈیمانڈ کے مطابق اپنے کاربار کو ترقی دینا ، کیونکہ بہت سے کاربار وقت کے ساتھ ساتھ اپنی ساخت اس لیے برقرار نہیں رکھ پاتے ، کیونکہ وہ خود کو نہیں بدلتے ، وہ اپنی خدمات کو نہیں بڑھاتے ، وہ اپنی فیلڈ کی ترقی کے ساتھ کو خود کو اپ گریڈ نہیں کرتے ، اس وجہ سے مارکیٹ میں نیا آنے والا جدید تقاضوں کو پورا کرکے اس کو مات دے دیتا ہے ، اس لیے ضروری ہے کہ مارکیٹ کی ترجیحات پر توجہ رکھی جائے اور خود کو ہر وقت تبدیل کرنے کے لیے تیار رکھیں ۔2کاروبار کو وسعت دیں ، اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ جس مارکیٹ کا رخ کر رہے ہیں ، اس کے رجحان کو دیکھیں ، وہاں کی طلب کو دیکھتے ہوئے قدم رکھیں ، اور اس بات کا خاص خیال رہے کہ آپ کی کی سروس ، مصنوعات اور اس کے خریدار کو آپ اچھی طرح سے سمجھتے ہیں ، کیونکہ ہر علاقے کی مارکیٹ کا رجحان مختلف ہوتا ہے ۔3کاربار کی ترقی کے لیے آپ کو وفادار گاہک کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کی وفاداری کی قیمت اچھی سروس ہوتی ہے ، اس لیے اپنے گاہک کو مطمئن کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کریں ، اس کو احساس دلوایا جائے کہ وہ آپ کے لیے کتنا اہم ہے اور اس کو معاملے کو حل کرنے میں آپ مکمل دلچسپی رکھتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

نوکیا موبائل کا زوال آخر کیوں ؟ /تحریر محمد عزیر گل“ ایک تبصرہ

  1. اینڈرائیڈ کا زکر ہی نہیں!
    میرے خیال میں تو آئی فون سے زیادہ فرق اینڈرائیڈ کی وجہ سے ہوا
    کیونکہ آئی فون کا پھیلاؤ کم ہے جبکہ اینڈرائیڈ بہت زیادہ تعدار میں استعمال ہو رہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں