103

کاغذ قلم کتاب بہترین طاقت ہے/تحریر/ پروفیسر محمد زکریا نقشبندی

تحریر/ پروفیسر محمد زکریا نقشبندی

اسلامک رائٹر موومنٹ پنجاب کے صدر پروفیسر مولانا محمد زکریا نقشبندی کی وفد کے ہمراہ اقبال لائبریری چکوال میں منعقدہ دو روزہ کتاب میلے میں شرکت۔ کتابوں کے مختلف سٹالز دیکھے۔ گزشتہ روز ڈی سی چکوال کی جانب سے لگائے گئے اقبال لائبریری میں کتاب میلے میں اسلامک رائٹر موومنٹ پنجاب کے صدر مولانا پروفیسر محمد زکریا نقشبندی نے میں پنجاب کے وفد کے ہمراہ سٹال میں شرکت کی ۔ سیکرٹری جنرل پنجاب اسلامی رائٹر موومنٹ حافظ محمد طیب قاسمی صوبائی رہنما پروفیسر بلال احمد معاویہ اعوان ( ایم اے اردو) اور طاہر عاصم نے شرکت کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر پنجاب اسلامک رائٹر موومنٹ پروفیسر محمد زکریا نقشبندی نے کہا کہ کاغذ قلم کتاب ہماری طاقت ہے ۔کتاب ہماری تنہائی کی دوست ہے ۔ دور حاضر میں ہم اپنے اچھے دوست اور تنہائی کے بہترین ساتھی سے دور ہورہے ہیں۔کتاب ہماری اخلاقی و معاشرتی تربیت کرتی ہے اورہم موبائل کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں جو ہمیں فائدہ تو پہنچاتا ہے لیکن اس سے بہت زیادہ نقصان بھی ہوتا ہے۔مگر ہماری آج کی نوجوان نسل کتاب سے فائدہ اٹھانے، اس کو پڑھ کر سیکھنے کی بجائے موبائل کی رنگینیوں میں کہیں کھوگئی ہے۔ آج موبائل ضرورت کے بجائے شخصیت کا حصہ سمجھا جا تاہے۔ کسی کے پاس علم کی دولت ہو نہ ہو مگر مہنگا ترین موبائل ہونا ضروری ہے۔جبکہ ایک کتاب کی قیمت محض چند سو روپے ہوتی ہے۔نئی نسل کو کتاب سے دوستی اور پڑھنے کی طرف راغب کرناوقت کی اہم ضرورت ہے۔
ایک بہت ہی مشہور مقولہ ہے ریڈرز ہی لیڈرز ہوتے ہیں۔یہ جملہ کتابوں کی اہمیت کو واضح کرتا ہے۔انٹرنیٹ کی وجہ سے لوگوں کے پاس اب کتاب پڑھنے کا وقت نہیں رہا،حالانکہ انسانی شعور کے ارتقاء میں کتابوں نے ہی مرکزی کردار اد ا کیا ہے ۔دنیا جب لکھنے کے فن سے آشنا ہوئی تو شروع میں درختوں کے پتوں،چمڑے اور پتھروں پر الفاظ کشید کر کے کتابیں لکھنے کا کا م شروع کیاگیا،جیسے ہی انسانی تہذیب نے ترقی کی ویسے ہی کتاب نے بھی ارتقاء کی منزلیں طے کرنا شروع کر دیں،درختوں کی چھال سے لیکر پرنٹنگ پریس اور پھر ای بکس تک کا سفرجاری ہے۔ اس جدید ترین سفر میں ہمیں اپنی بہترین اور تنہائیاں ختم کرنے والی دوست کتاب سے دور نہیں ھونا چاہئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں