74

ہماری مسلح افواج ملک کے دفاع کا واحد ذریعہ ہیں حفیظ چوہدری

پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے طارق نعمان گڑنگی، اسامہ قاسم، شاکر فاروقی و دیگر

لاہور (نمائندہ خصوصی سے) وطنِ عزیز پاکستان کے امن و امان اور دھشتگردی کے خاتمے کیلئے دی جانے والی قربانیوں کو کبھی بُھلایا نہیں جا سکتا
اس حوالے سے افواجِ پاکستان، رینجرز، ایف سی، پولیس، دیگر قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے شہداء اور شہداء پاکستان کا کردار نا قابلِ فراموش ہے ان خیالات کا اظہار اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان کے مرکزی قائدین حفیظ چوہدری، مولانامحمد طارق نعمان گڑنگی، مفتی فیصل مجید اعوان، شاکر فاروقی، حافظ بلال بشیر، محمد اسامہ قاسم، امداد اللہ طیب، عظیم فاروقی ، محمد عثمان عامر و دیگر نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یومِ تکریمِ شہداءِ پاکستان تجدیدِ عہد کا یوم ہے جو نفرتوں اور تلخیوں کو بھلا کر محبت، امن، امید، رواداری اور اپنے شہداء سے والہانہ محبت کا پیغام دے گا۔ افواجِ پاکستان کا ہر سپاہی اور آفیسر تمام علاقائی، لسانی، اور سیاسی تعصبات اور ہر امتیاز سے بالاتر ہو کر صرف اور صرف اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو مقدم رکھتا ہے۔ اس حوالے سے افواجِ پاکستان، رینجرز، ایف سی، پولیس، دیگر قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے شہداء اور شہداء پاکستان کا کردار نا قابل فراموش ہے۔ پاکستان کے امن و امان اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے دی جانے والی قربانیوں کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔
یاد رہے کہ حکومت پاکستان نے شہداءِ پاکستان کی بے لوث قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے 25 مئی کو “یومِ تکریمِ شہداءِ پاکستان” منانے کا فیصلہ کیا ہے
اس کا مقصد جہاں ایک طرف شہداء کی لازوال قربانیوں کی یاد تازہ کرنا ہے وہاں قوم کو یہ بھی پیغام دینا ہے کہ شہداء، اُن کی فیملیز اور یادگاروں کی تکریم اور احترام ہر پاکستانی کا فخر ہے۔
اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان کے تمام قائدین و کارکنان افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے ان شاءاللہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں