6 ستمبر یوم دفاع کے طور پر پورے ملک میں منایا جاتا ہے ،اس دن بھارتی فوج نے اندھیرے کا موقع اُٹھاتے ہوئے لاہور پر حملہ کیا اور سیالکوٹ پر حملہ کر کے اسے اپنے قبضہ میں کرنے کی کوشش کی ،لیکن پاکستان کی بہادر فوج نے دشمنوں کو ناکوں چنے چبوائے ،بھارتی فوج سمجھی رات کی تاریکی میں سب سو رہیں ہو گے لیکن ہماری فوج نے ڈٹ کر مقابلہ کیا ،وطن سے محبت ایک فطری جذبہ ہے اور تاریخ گواہ ہے کہ جو قومیں اپنے وطن کے دفاع کی خاطر اپنا تن،من،دھن،قربان کرتی ہیں اور جاں فشاں جذبوں اور مضبوط ارادوں سے اپنے ملک کی حفاظت کرتی ہیں،دنیا ان پر فخر کرتی ہے ۔6 ستمبر ایسا ہی ایک دن تھا جب دشمن نے ہماری وطن کی محبت کو آزمانا چاہا اور منہ کی کھائی ،پاکستانی فوج کے پاس اسحلہ بہت کم تھا لیکن ان میں اپنے وطن سے محبت اور جذبہ ایمانی عروج پر تھا ،وہ دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن گے ،اس جنگ میں میجر عزیز بھٹی نے بہادری و شجاعت کا بھرپور مظاہرہ کیا،انہوّں نے دن رات اپنی جان کی پروا کیے بغیر دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور جام شہادت نوش کیی ۔پاکستان کی فوج کے ساتھ ساتھ پاک فضائیہ نے بھی بہت بہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا،ائیر مارشل نور خان اور ائیر مارشل اصغر خان کی قیادت میں پاک فضائیہ نے بے مثال کار نامے رقم کیے ،سکواڈرن لیڈر محمود عالم نے ایک منٹ میں دشمن کے 5 ہنٹر طیارے تباہ کر کے دشمن کی کمر توڑ دی ،یہاں پر ملکہ ترنم نور جہاں کا ذکر بھی قابل رشک ہے جن کے نغموں نے نوجوان کے اندر جوش اور جذبہ کو پیدا کیا،ان کے نغمے ہمیں بہادری اور ہمت کا درس دیتے ہیں،ان کا زمانہ مشہور نغمہ جو ہر بچے کی زبان پر جاری ہے ،
اے راہِ حق کے شہیدوں وفا کی تصویروں
تہمیں وطن کی فضائیں سلام کہتی ہے ۔۔
چنانچہ اس دن شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا جاتا ہے اور اس دن کو پورے ملک میں جوش وخروش سے منایا جاتا ہے یہ دن اس لیے بھی منایاجاتا ہے کہ اگر دشمن نے کبھی ملک عزیزِ کو میلی آنکھ سے بھی دیکھا تو اس کے ساتھ بہت برا سلوک کیا جائے گا،ہماری بہادر فوج ہمیشہ اپنے وطن کی حفاظت کے لیے کھڑی ہیں۔
