80

تعاون ویلفئیر ٹرسٹ/تحریر/انیس الرحمن عباسی

تعاون ویلفئیر ٹرسٹ کا پہلا اور باقاعدہ اجلاس 24 اپریل بروز سوموار یونین کونسل پھلہ کے گاؤں روپڑ کے محلہ کوہاس میں منعقد ہوا ،جس کی صدارت مفتی حسیب احمد عباسی صاحب نے کی ۔۔۔مفتی صاحب نے تعاون ویلفئیر ٹرسٹ کی ضرورت واہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ ۔۔۔۔دنیا کا کوئ بھی مذہب قوم یا شخص ایسا نہیں جو اس قسم کے رفاہی ادارے کے قیام یا اس کی ضرورت واہمیت کا منکر ہو ۔۔۔۔۔
اور اسلام تو “تعاونو علی البر والتقوی”””کا پیغام دے رہا قرآن کریم کا خلاصہ صرف تین چیزیں بیان کی گئی ہیں۔۔۔1۔۔اللہ تعالیٰ کو راضی کر لو عبادت کر کے 2… رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم۔کو راضی کر لو ان کی اطاعت کر کے 3۔۔اور مخلوق کو راضی کر لو خدمت کر کے ۔۔۔۔اور فرمایا کہ مخلوق اللہ تعالیٰ کا کنبہ ہے اور اللہ کے ہاں محبوب وہ ہے جو اللہ کے ہاں محبوب وہ ہے جو اس کے کنبے کا خیال رکھے۔۔اور حدیث شریف کا مفہوم ہے کہ تم زمین والوں پر رحم کرو آسمان والا تم پر رحم کرے گا ۔۔۔
اسی نظریہ کے تحت اس ادارے کا قیام وجود میں لایا جا رہا ہے،
مفتی قمر علی عباسی (چیرمین تعاون ویلفئیر ٹرسٹ)نے اغراض ومقاصد بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمارا مقصد ¹علاقہ بھر میں بلا رنگ ونسل،قوم و مذہب،خدمت خلق کا فریضہ سر انجام دینا۔²مستحقین،غرباء،بیواؤں،کی مالی امداد اور غریب ،یتیم بچوں کی کفالت۔اور مجبور بیمار افراد کے علاج معالجے میں ان کی مدد کرنا۔۔
³علاقہ بھر میں فری میڈیکل کیمپس مفت ادویات کی فراہمی اور فری ایمبولینس سروس فراہم کرنا۔
⁴ناگہانی آفات زلزلہ سیلاب وغیرہ کی صورت میں ابتدائی طبی،امداد کی فراہمی۔
آخری گفتگو مولانا عاطف صاحب (چیئرمین خیر الامہ ویلفئیر ٹرسٹ) نے کی ۔فرمایا ۔۔۔بھوک افلاس محرومیاں تہزیب کے آداب مٹا دیا کرتے ہیں ،ہمارا مزہب ہماری اخلاقیات،ہماری روایات ہم سے تقاضا کرتی ہیں کہ ہم سہارا بنیں ۔گرتوں کو اٹھانے کا،سوتوں کو جگانے،رکی ہوئ امت کو چلانے کا ،اور یہی کاز قرآن کریم (خیر آمۃ)کہ کر اس امت کے ذمے لگایا گیا ہے کہ ہم نے لوگوں کے دین ودنیا کی فکر کرنی ہم نے افراد سے امت بننا ہے،ہم نے مخدوم سے خادم بننا ہے،ہم نے ذاتیات سے نکل کر ایک قوم بننا ہے ،اور اس کے لئے ابتدائی قدم آج ہم نے اٹھایا ہے انجام تک لے جانے والا ہمیں مایوس نہیں کرے گا (ان شاءاللہ)
اسی کے ساتھ اس اجلاس کا اختتام ہوا علاقے بھر کے معززین نے اس پروگرام کو زینت بخشی اہلیان دھمن کھیتر،بلاغ ریالہ،روپڑ،کوہاس پنال،لالپٹی،اٹیرن پہاٹہ پھلہ موہری ،گلی،کےاصحاب ذی رائے نے شرکت فرمائی خصوصاً چیرمین پروت احسان عباسی صاحب وائس چیئرمین صوبیدار غلام مصطفیٰ عباسی صاحب ،ممبر اظہر کھوکھر صاحب
سب نے اس کام کی حوصلہ افزائی فرمائی اور قدم بقدم ساتھ چلنے کی ہر قسم کا تعاون کرنے کی یقین دھانی کرائی گئی ،اور یہ عزم کیا گیا کہ
“”مانا کہ اس گلشن کو گلزار نہ کر سکیں گے ہم ۔۔۔
“”کانٹے تو کچھ ہٹا دیں گے جہاں سے گزریں گے ہم۔۔۔۔
اپیل::آپ حضرات بھی ہمارا دست و بازو بن کر اس کاز میں شامل ہو سکتے ہیں ،آپ کی تھوڑی سی توجہ کسی گرتے کو سنبھال سکتی ہے ،کسی ڈوبتے کو اچھال سکتی ہے ۔کسی بے کس کا سہارا بن سکتی ۔۔۔۔تو آئیں اس مہم کا حصہ بنیں۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں