157

انسان، شعور، زبان اور مصنوعی ذہانت/تحریر/ام عمر (کراچی)

انسان، شعور، زبان اور مصنوعی ذہانت (AI)


سقراط نے کہا،
“میں سوچتا ہوں اس لئے میں ہوں.”
اس نے ہمیں شعور کی سوچ کی نوعیت سے واقفیت دی-

بعد میں آنے والے سائنس دانون نے سقراط کے فلسفے کی نفی کرتے ہوئے اپنی زندگی کے نتائج پر منحصر شعور کے موضوع پر کافی کچھ تصنیف کیا-

شعور (اپنے اردگرد کے ماحول میں انسان کی پہچان اور آگاہی) ایک ایسا عمل ہے جسے سمجھنے کے لیے طویل جدوجہد کی ضرورت ہے۔

ابتدا میں سائنس دانوں نے عقل کو ایک بہتر قدر کی خوبی سمجھا ہے جبکہ جذبات کو کم اہمیت کے طور پر دیکھتے ہوئے شعور کا مقام دماغ کی اعلیٰ ترین سوچ میں دیتے تھے۔

آج کے سائنسدانوں کا استدلال ہے کہ شعور کے لیے اعلیٰ مقام کا یہ نقطہ نظر اس کی اصل نوعیت کا پردہ فاش نہیں کر سکتا کیونکہ شعور دراصل کسی اور مقام سے پیدا ہوتا ہے۔ شعور ہماری فطرت میں کسی نچلی سطح سے بلبلوں کی مانند آتا ہوا احساس ہے۔

شعور کی نچلی سطح کی مثال کھانا پکاتے لاپرواہی سے گرم بیکنگ شیٹ کو پکڑنے سے ملتی ہے۔ آف!!! ناقابل برداشت درد آپ کو فوری طور پر برتن کو گرانے پر مجبور کرتا ہے۔
ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں، ہاتھ کے حسی رسیپٹرز نے دماغ کو سگنل دیا، نیوران نے درد کا احساس رجسٹر کیا، اور موٹر نیوران نے رویے کے ردعمل (بجائے اس کے کہ اس کا سوچ سمجھ کر تجزیہ کیا جائے) کے ذریعے نقصان کو کم کرنے کی ہدایات پر عمل کیا۔ درد کا احساس ہوتے جسم کے بارے میں بیداری آئی۔ یعنی احساسات آپ کے جسم میں زندگی کی حالت کے سفیر ہیں۔

گرمی یا سردی، بھوک، پیاس، اور یہاں تک کہ دل کا ٹوٹنا جیسے جسمانی احساسات اس حقیقت کے بارے میں بیداری لاتے ہیں کہ جسم ہومیوسٹاسس سے بھٹک گیا ہے۔ ایک بار جب آپ ان چیزوں کو دیکھتے ہیں، تو شعوری مداخلت آپ کو جان بوجھ کر فیصلہ کرنے کی اجازت دیتی ہے کہ آگے کیا کرنا ہے۔ شعور مکمل طور پر دماغ سے منسوب نہیں ہے۔ بلکہ یہ دماغ اور غیر عصبی خلیات کی باہمی شادی سے ابھرتا ہے۔
شعور تجربے کے بارے میں ہے۔ یہ اندرونی ہے، اور یہ نجی ہے۔ آپ اندازہ لگا سکتے ہیں، لیکن آپ کے پاس یہ جاننے کا کوئی اختیار یا صلاحیت نہیں ہے کہ کسی کے دماغ میں کیا چل رہا ہے،

ایک اور اہم بات سمجھیں-
جب آپ گرمیوں کی صبح دروازے سے باہر نکلتے ہیں، تو آپ کو سورج سے ملنے والی گرمائی اور نیلے آسمان کا بصری ادراک آپ کو ایک معیاری، مثبت احساس کے ذریعے بتاتا ہے کہ یہ ایک اچھا دن ہے۔ آپ کے علاؤہ ابھی تک کوئی اور نہیں جانتا کہ آپ اس نتیجے پر پہنچے ہیں-
مگر یہ کیفیت تب تک ہے جب تک کہ آپ اپنے دوست کی طرف متوجہ نہ ہوں اور نہ کہیں، “آج کتنا خوبصورت دن ہے!”

زبان ہمیں اپنے شعوری تجربے کو پہنچانے کی صلاحیت فراہم کرتی ہے۔ مطلب شعور کی ہسمجھ ہماری ادب کی قدر سے جڑی ہوئی ہے۔

تخلیقی تحریر وہ ہے جو پیچیدہ انسانی جذبات کی باریکیوں کو پکڑسکتی ہو۔ اچھا ادب شعوری تجربے کو اچھی طرح سے ظاہر کرتا ہے، ایک ایسا برتن فراہم کرتا ہے جس سے ہم انسانی تجربے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔ ادب ہمیں اس قابل بناتا ہے کہ ہمارا انفرادی تجربہ نجی ہونے کے باوجود دوسرے بھی اس کا تجربہ کرسکیں۔

کیا اس کا مطلب یہ نہیں کہ ادب ہمارے شعور کو بدلنے کا محرک ہے؟ ہاں، ادب کے ذریعہ ہم دنیا کے تجربے کے انداز کو بدل سکتا ہے۔

شعور کے بارے میں سب سے یہ سمجھ چیٹ بوٹ جیسی AI مشین کی حدود کے بارے میں ہماری سمجھ کو بہتر کرکے مصنوعی ذہانت کی اہمیت کو اعتدال میں یا صحیح رخ پر رکھنے میں مدد دیتی ہے-

چیٹ بوٹ ایک لمحے کے نوٹس پر تحریری کام (مضامین، مختصر کہانیاں اور نظمیں) مہیا کر سکتا ہے، جس سے کچھ لوگ یہ غلط دلیل دیتے ہیں کہ یہ انسانی تخلیقی مصنفین کی جگہ لے سکتا ہے۔ شعور احساس سے جنم لیتا ہے، اور محسوس کرنے کی ہماری صلاحیت ادب کی پیداوار میں شامل ہے۔ تو پھر، ایک غیر محسوس اور بے شعور ہستی حقیقت میں انسانی تجربے کی تصویر کشی کیسے کر سکتی ہے جیسا کہ یہ ہے؟
یہی وجہ ہے کہ چیٹ بوٹ نے دو کے علاوہ بہت سے سخت امتحانات فلائنگ کلرز کے ساتھ پاس کیے:
1- انگریزی زبان اور
2- ادب۔

آپ کو یا چیٹ بوٹ کو زبان کے لیے شعور کی ضرورت قطعی نہیں ہے- لیکن زبان کو شعوری اور تخلیقی طور پر استعمال کرنے کے لیے ہمیں یقینی طور پر ہوش (شعوری حالت) میں رہنے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں