
اسلامک رائٹرز خواتین ونگ کی سینئر رہنماء
محترمہ عصمت اسامہ صاحبہ کی کتاب “سنہرے حروف” اس وقت میرے مطالعہ کی میز پر ہے
لکھنا پڑھنا میری زندگی کا اہم ترین حصہ ہے مگر جب سے ضروریات زندگی میں الجھا ہوں لکھنے میں ذرا تاخیر ہو جاتی ہے، آپی عصمت اسامہ کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں، اُردو ادب کی ترویج و اشاعت میں بہترین خدمات سر انجام دے رہی ہیں، اسلامک رائٹرز خواتین ونگ اور تحریم ادب کے پلیٹ فارم پر۔ یقیناً یہ کتاب “سنہرے حروف” بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے
القصہ مختصر یہ کہ “بڑوں کا کہنا ہے کہ بُرے دوستوں سے تنہائی بہتر ہے جبکہ تنہائی سے بہتر کتاب کا مطالعہ ہے اور کتاب انسان کی بہترین دوست ہے”۔
اس میں کوئی شک نہیں کتاب سے بہتر یا بہترین کوئی دوست نہیں ہو سکتا۔ اچھی کتاب ہماری رہنمائی کرتی ہے یوں تو ہر انسان کا کوئی نہ کوئی دوست ضرور ہوتا ہے۔
اس دور میں کتاب سے اچھا کوئی دوست نہیں، دوست دھوکہ دے سکتا ہے لیکن کتاب قدم قدم پر ہماری رہنمائی فراہم کرتی ہے اچھی کتاب دھوکہ نہیں دیتی۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ جدید دور میں بچوں کے مختلف مشاغل ہیں آج کل زیادہ تر بچوں کا رجحان موبائل یا نیٹ کی طرف ہے اور رات گئے تک اس میں مگن رہتے ہیں۔
آپی عصمت اسامہ نے اپنی کتاب “سنہرے حروف” میں مختلف اخبارات، ویب سائٹس اور سنڈے میگزین میں چھپنے والے مضامین کو ایک بہترین گلدستہ کی شکل میں اپنے قارئین تک پہنچانے کی کوشش کی ہے جو کہ یقیناً قابل تعریف ہے۔
اس کتاب میں تقریباً 32 موضوعات پر مضامین موجود ہیں، جن کو پڑھنے سمجھنے کے بعد آپ ایک لکھاریہ کا درد محسوس کرسکتے ہیں
صبحِ روشن پبلشرز کے روحِ رواں اور ادب اطفال کے نامور ستارے محترم جناب عبد الوارث ساجد نے انتہائی خوبصورت انداز میں کتاب شائع کی ہے
رائٹر اور پبلشر دونوں کیلئے نیک خواہشات