نوجوانوں کے ہاتھ میں قلم اور کتاب دینا ہمارا مشن ہے حبیب اللہ مدنی

اسلامک رائٹرز موومنٹ سرگودھا ڈویژن کے زیر اہتمام سلانوالی میں ادبی بیٹھک کا انعقاد ہوا۔
تفصیلات کے مطابق اسلامک رائٹرز موومنٹ کے رہنما حافظ حبیب اللہ مدنی نے سلانوالی پبلک لائبریری میں ادبی بیٹھک کا انعقاد کیا اس ادبی بیٹھک میں حفیظ چوھدری چیئرمین اسلامک رائٹرزموومنٹ پاکستان ، صدر پریس کلب سید شہباز علی شاہ ، مرزا محمد طارق، مرزا امتیاز علی طاہر، کاشف عمران جنرل سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا کلب سلانوالی، حسنین منیر ، ملک وسیم ، مرزا ریاض مغل صدارتی ایوارڈ یافتہ عبدالرحمان عباسی و دیگر افراد نے شرکت کی ،حبیب اللہ مدنی نے اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی، اس موقع پر حفیظ چوھدری کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو ہر حال میں کتابوں اور اخبارات سے جوڑنے کی ضرورت ہے نوجوان ہمارا سرمایہ ہے۔حفیظ چوھدری نے اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان کے منشور و دستور پر تفصیلی بریفننگ دی۔ حفیظ چوھدری کا کہنا تھا اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان کی کاوشیں اور معاشرے میں کردار تاریخ کا حصہ بنیں گی ۔ علم و ادب ، تاریخ ، تحقیق ، ریسرچ کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لیے ضروری ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی قوم اور خصوصاً نوجوانوں کو اسلام اور پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار رکھیں۔ نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہمیں اپنے کالج و اسکول کے نوجوانوں کو تیار کرنا ہوگا حفیظ چودھری کا مزید کہنا تھا کہ اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان قلم و قرطاس کی حقیقی آزادی اور اسلامی تعلیمات کے فروغ کے ذریعے نوجوانوں کی رہ نمائی کے حوالے سے نمائندہ تنظیم ہے۔ تقریب میں سینئر صحافی و رہنماؤں کو چیئرمین اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان حفیظ چوھدری اور حبیب اللہ مدنی کی جانب سے اُن کے علمی،صحافتی و سماجی خدمات کے اعتراف میں امتیازی سرٹیفکیٹ بھی پیش کیے گئے
السلام علیکم!
بھائی جان ماشاءاللہ آپ بہت اچھا کام کر رہے ہیں اور آپ نے یہ ویبسائٹ بنا کر بہت اچھا کیا
اللہ آپکو کامیابی عطا فرمائے اور آپکو آپکے مشن میں کامیاب کرے