عصر حاضر میں جو سب سے زیادہ مسئلہ درپیش آ رہا ہے وہ ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی ، بڑھتی ہوئی منہگائی کا ذکر ہر کسی کے لب پر ہے چاہے وہ بچے ہوں جوان ، مرد ،عورت بوڑھے سب کے لب پر ایک ہی بات مہنگائی ہی ہے، جو لوگ مشکل سے دو وقت کی روٹی کھاتے تھے وہ اب اس کے لیے بھی بریشان ہیں ،
یہ بات تو تہ ہے کہ پیٹرول کے دام بڑھنے سے ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے ،
ایک طرف مہنگائی اور دوسری طرف غریب لوگوں کی غریبی ،
لوگوں کی آمدنی اتنی نہیں جتنی مہنگائی ہے ،
مہنگائی بڑھنے کی ایک وجہ بڑھتی ہوئی آبادی بھی ہے ، جتنے وسائل نہیں اتنی آبادی زیادہ ہے ،
اور تو اور اس بڑھتی ہوئی منہگائی میں عوام حکومت کا ساتھ نہیں دیتی ہے۔ مارکیٹ میں ایسا بلیک کام کرنے والوں اور رشوت خوروں کو پکڑنے میں اگر عوام حکومت کا ساتھ دے تو شاید مہنگائی کم ہو سکتی ہے ، چوروں کو تو سزا حکومت ہی دے گی اور ان لوگوں کو ایسی عبرت ناک سزا دینی چاہیے کہ دوسرے لوگ سبق حاصل کریں اور بھر ایسا بلیک کام اور چوری کرنے سے ڈریں ، اور ایسا کرنے کے لیے حکومت کو اپنی پوری طاقت کے ساتھ کام کرنا ہوگا اپنے ساری پاور استعمال کرنی ہونگی ،
اس مہنگائی کے دور میں سرکاری ملازمین اپنی تنخواہیں بڑھانے کی بات کرتے ہیں وہ لوگ ہڑتال کرتے ہیں ، تو ان کی تنخواہ بڑھانے میں حکومتی بجیٹ میں بہت بوجھ بھڑ جاتا ہے ،
اگر بلیک چوروں وغیرہ کو پکڑا جائے اور لوگوں کے لیے جو بیروزگار ہیں ان کے لیے حکومت فیکٹری لگائے ، لوگ اتنی ڈیگریاں لے کر بیٹھے ہیں لیکن ان کے لیے ان کی معیار کا کام ہی نہیں، اگر عوام اور حکومت اپنا کام ذمیداری سے کرے تو مہنگائی کم ہو سکتی ہے اور بھر وہ دن دور نہیں جب ملک میں واپس خوشحالی ا جائے گی ، انشاء اللہ تعالیٰ آمین یا رب العالمین ،
