94

نظم/شان/حضرت امام حسین رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ/شاعرہ/ہانیہ شکور

ہانیہ شکور

رسول(صلی اللّٰہ علیہ وسلم) کے نواسے, حضرت علی رض کی شان ہیں
بی بی فاطمہ کے پھول,صحابہ کی جان ہیں
جنھیں دیکھ کر رسول خدا (صلی اللّٰہ علیہ وسلم) مسکرا اٹھتے ہیں
جن سے محبت کو خود(ص) سے محبت قرار دیتے ہیں
جنھیں کندھوں پر رسول (صلی اللّٰہ
علیہ وسلم) سوار کرتے ہیں
جن سے محبت کا بھرپور اظہار کرتے ہیں
جن پہ سبھی صحابہ(رض) اپنی جان نثار کرتے ہیں
جن سے ابو بکر (رض) و عمر (رض) بھی دلار کرتے ہیں
جن کی عظمت کی گواہی سبھی بیان کرتے ہیں
جن پر فخر سبھی شہداء کرتے ہیں
جن کی عظیم قربانی پہ یہ دنیا حیران ہے
جو عزم و استقلال کی تابندہ مثال ہیں
جو دشمنوں کے بیچ میں, عزیزوں کو کھو کر بھی
رب کی بارگاہ میں ثنا خواں ہیں
جو عجز و عاجزی کے پیکر,شکر گزاری کی مثال ہیں
جن سے ہمت لیتے سبھی پریشان حال ہیں
جو تاقیامت صبر کے نشان ہیں
دین کے محافظ, محسن اسلام ہیں
اس عظیم ذات پر لاکھوں سلام ہے
جن کے وجودِ اقدس سے اسلام کی پہچان ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں