225

تعارف/علامہ زاہد الراشدی مدظلہ/سرپرست اعلیٰ اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان

مفکر اسلام حضرت مولانا علامہ زاہد الراشدی مدظلہ
سرپرست اعلیٰ
اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان

علامہ زاہد الراشدی مدظلہ ملک پاکستان کی ان نامور شخصیات میں شمار کیے جاتے ہیں جو اپنے قلم اور زبان سے اسلامی تشخص، مشرقی تہذیب، ملکی وقار اور امت مسلمہ کی وحدت کو حقیقی رنگ میں دیکھنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

ملک پاکستان کی تمام بڑی تحریکوں کا اہم کردار رہنے والی اس شخصیت نے ہر دور میں فرنٹ پہ رہ کر بہترین کردار ادا کیا ہے۔ موصوف کی سب سے اہم خاصیت یہ ہے کہ وہ ہر کام کو مثبت پہلو سے دیکھنے اور لکھنے کے عادی ہیں۔

امت مسلمہ کی وحدت کے لیے آواز بلند کرنے والے تمام حضرات اور پلیٹ فارمز کو بھرپور رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔
نسل نو میں نظریاتی افکار کی مضبوطی اردو ادب کے فروغ اور سوشل میڈیا پر فعال کردار ادا کرنے والے پلیٹ فارم اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان کے آپ سرپرست اعلی بھی ہیں۔

حضرت مولانا علامہ زاہد الراشدی مدظلہ کے 1965ء سے اب تک مختلف اخبارات و جرائد میں علمی، سیاسی اور قومی مسائل پر کم و بیش دو ہزار کے لگ بھگ مضامین و مقالات اور متعدد عنوانات پر کتابی مجموعے بھی شائع ہو چکے ہیں۔

عصر حاضر میں سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز پر حضرت کے آڈیو، ویڈیو پیغامات اور بیانات بہت ہی دلچسپی، توجہ اور اہمیت سے سنے اور شیئر کئے جاتے ہیں۔

تحریکی، ادبی وسیاسی خدمات کے ساتھ ساتھ حضرت ایک مستند مدرس اور نامور شیخ الحدیث بھی ہیں۔ آپ جامعہ نصرت العلوم گجرانوالہ کے علاوہ جامعہ محمدیہ فیصل آباد اور جامعہ فتحیہ لاہور میں بھی مستقل طور پر بخاری شریف کے اسباق پڑھانے کے لیے تشریف لے جاتے ہیں۔

ملکی و بین الاقوامی سطح پر ہونے والے اکثر فکری نوعیت کے سنجیدہ اور با اثر پروگراموں میں حضرت کی شرکت لازمی ہوتی ہے۔

حضرت کے بیرونی اسفار اور تعلیمی و تبلیغی دورے بہت سے ممالک میں ہوچکے ہیں جن میں سر فہرست سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بنگلہ دیش، کینیا، ایران، مصر، ترکی، ازبکستان، بھارت، امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، افغانستان، جنوبی افریقہ، ہانگ کانگ و دیگر۔

دعا ہے اللہ تعالیٰ مفکر اسلام حضرت مولانا علامہ زاہد الراشدی مدظلہ کی صحت، عمر اور وقت میں برکتیں عطاء اور ہمیں ان کے نقش قدم پر چلتے رہنے کی توفیق نصیب فرمائے آمین یارب العالمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں