
اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان کے زیرِ اہتمام خبیب فاؤنڈیشن کے اشتراک سے پیغام قلم سیمینار کا انعقاد خبیب کالج ہری پور میں کیا گیا۔
اسلامک رائٹرز موومنٹ خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام سالانہ تحریری مقابلہ بعنوان مسجد اقصیٰ اور مسلم حکمرانوں کی ذمہ داریاں سال 2021 کے اختتامی دنوں میں کروایا گیا تھا، تحریری مقابلہ کے پوزیشن ہولڈرز اور تنظیمی امور میں بہترین کارکردگی دکھانے والے احباب کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات و پیغام قلم سیمینار کی ترتیب بنائی گئی تھی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان وہ حسین گلدستہ ہے جس نے مختصر وقت میں اندرون و بیرون ملک اپنا حلقہ احباب بنایا ہے، خطاب کرتے ہوئے ترجمان وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا عبد القدوس محمدی کا کہنا تھا کہ اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان در اصل مفکر اسلام حضرت مولانا اللہ وسایا قاسم رحمۃ اللہ علیہ کا لگایا ہوا پودا ہے جس کی آبیاری حفیظ چودھری اور اسامہ قاسم کررہے ہیں، مولانا قاضی محمد اسرائیل گڑنگی کا کہنا تھا کہ میں اور میرے بچے اس جماعت کیلئے وقف ہیں، مذہبی اسکالر مولانا اورنگزیب اعوان کا کہنا تھا کہ آج کی اس پر وقار تقریب میں ہم لوگ اپنے بچوں کی سرپرستی کرنے کیلئے بحیثیت میزبان یہاں موجود ہیں، معروف کالم نگار و مصنفہ محترمہ میڈم فوزیہ تاج ڈپٹی سپریڈنٹ جیل ہری پور نے پروگرام میں خصوصی طور پر شرکت کی، خبیب فاؤنڈیشن کے مرکزی رہنما مفتی محمد عارف نے پیغام انسانیت پر مفصل و مدلل گفتگو کی۔
مرکزی صدر طارق نعمان گڑنگی صاحب کا کہنا تھا کہ
آج ضرورت اس امر کی ھے کہ ہر سطح کی ادبیات میں ایسے تحریریں لکھی جائیں جو معاشرے کے ہر اک فرد کو جھنجھوڑ کر رکھ دیں۔ اور جو ملک و قوم کے مفاد میں انسانی اقدار کی ترجمان ھوں, اور پڑھنے والوں کو امن و آشتی اور صلح جوئی کا پیغام دیں۔ اس سلسلے میں ادب لکھنے والوں کی تربیت بھی ایک بنیادی ضرورت ہے, کیونکہ ایک لکھنے والے کی حیثیت ایک تربیت گاہ کی سی ہے۔ اگر تربیت گاہ معیاری ہو گی تو یقیناً اس سے معاشرتی صحت و تندرستی اور اس کی تراش خراش پر اچھا اور مثبت تاثر پڑے گا
اسلامک رائٹرزموومنٹ پاکستان کا تعارف کراتے ہوئے ترجمان پنجاب نے بتایا کہ
”اسلامک رائٹرزموومنٹ“ علومِ قرآنیہ کی علمبردار ہے۔
”اسلامک رائٹرزموومنٹ“ علومِ احادیث کی بھی علمبردار ہے۔
”اسلامک رائٹرزموومنٹ“ اکابرومشائخ کے علوم ومعارف کی ترجمان ہے۔
”اسلامک رائٹرزموومنٹ“ کے لکھاریوں میں مشائخ عظام اور علماءکرام اور محققین اسلام اکابرعلماءکرام کے ساتھ ساتھ دینی وعصری اداروں کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی شامل ہیں۔
”اسلامک رائٹرزموومنٹ“دنیائے ادب وصحافت میں ایک چمکتا ہوا روشن ستارہ ہے جو ہر سطح پرصدائے حق بلند کررہی ہے جس نے کم وقت میں بڑا مقام حاصل کر لیاہے ۔
”اسلامک رائٹرزموومنٹ پاکستان“کا مشن قلم قبیلہ کے تمام لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنا ہے ۔
”اسلامک رائٹرزموومنٹ پاکستان“نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کے مضامین کو ملک بھرکے مختلف اور معیاری اخبارات میں شائع کرنا ہے ۔
ویسے تو اس دور میں صحافتی تنظیموں کی کوئی کمی نہیں ہے مگر دینی وعصری اداروں کے نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کا بہت بڑا فقدان ہے۔ اسی فقدان کو ختم کرنے کیلئے ”اسلامک رائٹرزموومنٹ پاکستان“کی بنیاد نوجوان عالم دین و پروفیشنل صحافی محترم جناب حفیظ چودھری کی قیادت میں رکھی گئی۔
”اسلامک رائٹرزموومنٹ پاکستان“کا مشن
(1)ملک پاکستان کے باذوق احباب کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے اردوادب کے میدان میں اجتماعی جدوجہد کیلئے تیار کرنا۔
(2)نئے لکھاریوں کی تلاش جواپنی بات قلم وکتاب کے ذریعے اپنے پیاروں تک پہنچانے کی خواہش رکھتے ہیں۔
(3) ہمارے اس فورم کا مقصد معیاری ادب اور اختراعی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہر پڑھے لکھے نوجوان کے ہاتھ میں قلم تھمایا جا سکے اوراسی جدوجہد میں الحمدللہ ہم کوشاں ہیں۔
(4) ہرنئے لکھاری کی تحریر مختلف اخبارات رسائل اور ویب سائٹس پر شائع کروانے کے ساتھ بہترین انداز میں حوصلہ افزائی کرنا۔ اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان کے تمام ممبران کی شعبہ صحافت سے وابستگی کے ساتھ ملکی سطح کے رائٹرز حضرات سے باقاعدہ ملاقات کرائی جاتی ہے۔
(5) اردو ادب کے فروغ کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل میں فکر و شعور اور اسلامی تشخص کو اجاگر کرنا
(6) ادب کے میدان میں نئے انداز میں کام کرنے والے تمام ممبران کا بھرپور تعاون اور اس کے ساتھ بہترین انداز میں ان کی رہنمائی کرنا۔
(7) اسلامک رائٹرز مومنٹ پاکستان اپنے تمام ممبران کو مختلف اوقات میں آن لائن صحافت کورس بھی کرواتی ہے۔
(8)ممبران کے ذوق ادب اور اختراعی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے تحریری مقابلے ،مضمون نویسی اور شاعری کے مقابلے بھی کرائے جاتے ہیں۔
(9)اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام سوشل میڈیا پر فیس بک اور واٹس ایپ گروپ کی صورت میں تمام ممبران کے درمیان مختلف عنوانات پر تحریری ایونٹس بھی کروائے جاتے ہیں جس میں سب ممبران پوری دلچسپی سے حصہ لیتے ہیں اور ایڈمن پینل کی جانب سے بھرپور حوصلہ افزائی اور رہنمائی کی جاتی ہے۔
(10) ہمارا ہر ممبر صوبائی سطح کی مجلس شوریٰ کا باقاعدہ حصہ ہوتاہے۔
آپکو ادب کے میدان میں ہمارے ساتھ چلنا ہوگا اپنی بساط اور کوشش کے مطابق۔
اگر آپ اڑ نہیں سکتے تو دوڑو
اگر آپ دوڑ نہیں سکتے تو چلو
اگر آپ چل نہیں سکتے تو رینگو
پر آگے بڑھتے رہو ….اپنی سوچ اور سمت کو درست رکھیں…. کامیابیاں آپکے قدم چومیں گی….ہماری سوچ اور خیالات ہی ہمارا مستقبل طے کرتے ہیں…. ہم سب کے خواب کی تعبیر اسلامک رائٹرزمومنٹ پاکستان ہے…. آج کا نوجوان کل کا لیڈر ہے ہمیں یہ احساس بھی اجاگر کرنا ہے….
تو آئیے ہمارا ساتھ دیجیے ! ہمارے سنگ قلم کو ہاتھ میں تھامے ہوئے امن، اتحاد اور انصاف کے پیغام کو پوری دنیا میں پھیلائیں۔
خبیب فاؤنڈیشن کا مختصر تعارف
خبیب فاؤنڈیشن پاکستان ایک غیر سیاسی و غیر سرکاری ادارہ ہے، جو کہ ٹرسٹ ایکٹ کے تحت حکومت پاکستان سے 1999 میں رجسٹرڈ ہوا، یہ ادارہ بلا تفریق مذہب، فرقہ پرستی، جنس، رنگ و نسل، علاقائی تفریق اور زبان سے بالاتر یتیم بچوں کی تعلیم و بحالی، جیلوں میں قیدیوں کی بحالی و ذہنی نشوونما، نادار و مستحق لوگوں کو میڈیکل سہولتوں کی فراہمی اور قدرتی آفات سے متاثرہ نادار ضرورت مند لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے الحمدللہ۔
خبیب فاؤنڈیشن کا اولین مقصد یتیم و نادار بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کرام کے زیر نگرانی اچھے ماحول میں دینا اور دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔
اس وقت خبیب فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام سکول و کالجز میں مملکت خداداد پاکستان کے 6000 سے زائد بچے و بچیاں تعلیم حاصل کررہے ہیں الحمدللہ۔
خبیب کالج میں بچوں کیلئے سہولیات
مفت معیاری تعلیم (آکسفورڈ لیول، فیڈرل بورڈ)
رہائش، کھانا، کپڑے جوتے (موسم کے مطابق)
24 گھنٹے فری میڈیکل کی سہولت
جدید طرزِ تعمیر کے ہاسٹلز و سکولز
اعلیٰ تعلیم یافتہ و تجربہ کار اساتذہ کرام
دینی تعلیم پر خصوصی توجہ
نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں پر خصوصی حوصلہ افزائی
ذہین اور قابل فخر طلباء کیلئے ترکی سکالر شپس کے مواقع
جدید سائنس لیبارٹریز اور لائبریری
جدید کمپیوٹر لیب اور انٹرنیٹ کی سہولت
جدید سہولیات سے آراستہ سپورٹس جمنازیم
تائیکوانڈو کراٹے

5 سالہ اعزازی کارکردگی
گذشتہ 5 سالوں میں فیڈرل و دیگر بورڈ میں 100 فیصد رزلٹ
54 طلباء ترکی کے تعلیمی اداروں میں مختلف شعبہ جات میں 100 فیصد اسکالر شپس پر زیر تعلیم
متعدد طلباء ایم بی بی ایس، انجینئرنگ، فارمیسی، کمپیوٹر سائنسز و دیگر شعبہ جات میں کامیابی کے ساتھ پاکستان و ترکی کی یونیورسٹیوں میں زیرِ تعلیم۔
الحمدللہ ہمارے تربیت یافتہ بہت سے بچے پاکستان آرمی بھی جوائن کر چکے ہیں۔
2019 میں ترکی انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن
2018 میں ملائیشیا انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن
40 سونے کے تمغے، 14 چاندی کے تمغے، 35 کانسی کے تمغے
فٹ بال ڈسٹرکٹ چیمپئن 2015 سے 2018 تک مسلسل
کرکٹ چیمپئن 2015 سے 2018 تک مسلسل
اس وقت سکردو، گلگت، ہری پور راولپنڈی، مظفر آباد، سرگودھا، مظفر گڑھ میں خبیب کالج کی برانچیں کام کررہی ہیں الحمدللہ
پروگرام کے اختتام پر خبیب فاؤنڈیشن کے چیئرمین محترم جناب سر ندیم احمد خان نے صدارتی خطبہ دیا اور خبیب کالج کے بچوں نے تلاوت، حمد و نعت اور ملی نغمہ پیش کیا۔ سپورٹس کمپلیکس میں پروگرام کی مناسب سے بچوں نے تائیکوانڈو کراٹے کا بھی بھر پور مظاہرہ کیا۔
دیگر مہمانوں میں مولانا طارق نعمان گڑنگی، اسامہ قاسم، عظیم فاروقی، فیصل مجید اعوان، مفتی توصیف اعوان، مولانا افتخار احمد، محمد نعیم سلیمی، عدنان ڈیروی، ڈاکٹر عثمان کاظمی، قاری محمد آصف، رانا عبد الرحمٰن، ڈاکٹر حناء کنول، حفصہ اکبر علی، میڈم سعدیہ ظفر و دیگر شامل تھے۔
پروگرام کے بعد تمام معزز مہمانوں کو خبیب کالج کا دورہ کروایا گیا، نمازِ ظہر مسجد میں ادا کرنے کے بعد سب مہمانوں نے خبیب کالج کے میس ہال میں بچوں کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔ اس موقع پر تمام معزز مہمان بچوں میں خود کھانا بھی تقسیم کرتے رہے