176

اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان کے زیراہتمام “صحافت کورس”کا انعقاد/تحریر /غلام اللہ شاہوانی

اسلامک رائٹرز موومنٹ ایک خواب ہے ، ایک سوچ ہے جو قلم کی اہمیت کو پروان چڑھانے کے لئے کوشاں ہے ۔ اسلامک رائٹرز موومنٹ نظریاتی بنیادوں پر استوار ملکی ، سیاسی ، مذہبی اور ادبی حلقوں میں قلم و قرطاس کی طاقت سے روشناس کرانے ، اور نئے قلم کاروں کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو آشکارا کرنے ، اور ہر پڑھے لکھے افراد کے ہاتھ میں قلم تھامنے کا جذبہ فروغ دینے کے ساتھ ، نوجوان نسل میں فکری شعور اور اسلامی تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین پلیٹ فارم ہے ۔ جنہیں ملک کے نامور علمائے کرام اور صحافیوں کی سرپرستی حاصل ہے ۔ مفکر اسلام حضرت مولانا علامہ زاہد الراشدی صاحب ( جو کہ علم و ادب کی دنیا سمجھی جاتی ہے ) کے سایہء شفقت میں پل پھول کر ملک کے کونے کونے میں پھیلنے والی اسلامی و قلمی تنظیم اسلامک رائٹرز موومنٹ ہے ، جس میں نو آموز لکھاریوں کو سکھانے اور ان کی حوصلہ افزائی کا بھرپور موقع فراہم کیا جاتا ہے ۔
سیکھنے سکھانے کی غرض سے اسلامک رائٹرز موومنٹ کے زیراہتمام دو ماہ کے دورانیہ پر مشتمل “صحافت کورس ” کا انعقاد کیا گیا تھا جو کہ رمضان سے قبل ہی اختتام پزیر ہوا ۔ اس کورس کی افادیت اس بات سے ظاہر ہوتی ہے کہ صحافت کے مختلف شعبوں کے اسباق ملک کے ممتاز صحافی اور کالم نگاروں کی زیر قیادت ہوئیں ، اور مختصر مگر جامع طور پر صحافت کے ہر اہم پہلوؤں کو واضح کیا گیا ،جن پر دسترس کرنا ہر لکھاری پر فرض عین ہے۔
عام روایات سے ہٹ کر اسلامک رائیٹرز موومنٹ کی خصوصیت یہ ہے کہ “صحافت کورس ” کو جامع انداز میں پیش کیا گیا ، یقینا اس جیسا کورس پورے ملک پاکستان میں کہیں بھی ملنا دشوار ہے ، دوسری خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس تنظیم میں عام عادات کے خلاف عہدے تقسیم نہیں کیا جاتا بلکہ ہر ایک کی قابلیت کی بنیاد پر کسی منصب پر فائز کیا جاتا ہے ، اور ان لوگوں کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے جو شدت پسندی ، نفرت ، سیاسی اختلافات سے بہت دور ہو ۔
“صحافت کورس ” دو ماہ ہر مشتمل تھا جس میں صحافت کے اہم نکات کو اجاگر کیا گیا ۔ بعض کلاسیں zoom App کے ذریعے ہوا کرتی تھی۔
اور بعض اسباق PDF files پر مشتمل ہوتے تھے۔
یہ بات بھی ملحوظِ نظر ہے کہ جو معلم جس فن میں خاصی مہارت رکھتا ہو اسی فن کا سبق ان کے سپرد کردیا جاتا ہے ۔
مندرجہ ذیل وہ اسباق ہے جو zoom App کے ذریعے ہوئے ہیں
صحافت کا تعارف معلم : جناب حفیظ چوہدری صاحب
ڈیجیٹل جرنلزم کا تعارف معلم: علی عبداللہ صاحب
کیا میں بھی اینکر بن سکتا ہوں ؟ معلم : انور غازی صاحب
ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی ضرورت معلمہ : سدرہ نسیم صاحبہ
فری لانسنگ۔ معلم : مولنا جہاں یعقوب صاحب
لکھاری کی فکری تشکیل و ارتقاء۔ معلم : مولنا وقاص سعید صاحب
نقطے سے کالم تک۔ معلم : عبد الصبور شاکر فاروقی صاحب
بطور اینکر انٹرویو کا طریقہ۔ معلم : عبد الرؤف محمدی صاحب
اخبار یا میگزین میں تحریر لکھنے اور شائع کرنے کا طریقہ۔ معلم سر ندیم نظر صاحب۔
ان اسباق کی کلاسیں بعد از مغرب 7 بجے شروع ہوکر نماز عشاء تک چلتی تھی ، اور آخر میں سوال و جواب کا موقعہ بھی فراہم کیا جاتا تھا۔
مندرجہ ذیل وہ اسباق جو PDF Files (پی ڈی ایف فائلوں) کے ذریعے ہوئے ہیں۔
مضمون نویسی کیا ہے ؟ معلمہ : محترمہ سیدہ ناجیہ شعیب صاحبہ
افسانہ نگاری، معلمہ : انیلہ افضال ایڈوکیٹ
کہانی نویسی کیا ہے؟ معلم : محمد توصیف ملک
ادب اطفال کی ضرورت معلمہ : محترمہ قانتہ رابعہ صاحبہ
یہ اسباق پی ڈی ایف کی شکل میں شائع بھیجا گیا تھا ۔ ان میں ہر فن کی بنیادی چیزوں کی تعریف ، دور حاضر کی مثالیں اور آخر میں مشق دی جاتی تھی ، جس جو حل کرنا ہر فرد پر ضروری تھا ، پھر معلم ہر امید وار کو مشق کے نمبرات بھی دیتا تھا ۔
اور آخر میں علامہ زاہد الراشدی صاحب نے شرکائے صحافت سے دلچسپ باتیں بیان کیں۔
متعدد اسباق پرمشتمل “صحافت کورس” جو کہ نو آموز لکھاریوں کے لئے بے حد مفید رہا ۔ عام طور پر کورس کے اندر صرف لکھنے کی ترتیب بتایا کرتے ہیں لیکن اس کورس میں صحافت کے ہر پہلو پر روشنی ڈالی گئی ۔
اسلامک رائیٹرز موومنٹ کے تمام قائدین ، ممبران سیکھنے سکھانے کے جذبے سے سرشار رہتے ہیں ،سب قائدین ہمیشہ اپنے ممبران کا خیال رکھتے ہیں ۔ بلکہ یہاں پر قلم خود لکھ اٹھتا ہے کہ جناب حفیظ چوہدری کی خدمات اور محبتیں صد آفرین ہیں جو کہ تنظیم کے قائد ہوتے ہوئے بھی نئے آموز صحافیوں کی راہ نمائی کرنے میں بلکل جھجھک محسوس نہیں کرتے ۔
اور ہاں ! اگر آپ کو بھی لکھنے کا ذوق ہے اور اپنے ذوق کو بروئے کار لانا چاہتے ہیں تو پیش خدمت ہے “لکھو ویب سائٹ” ۔ اسلامک رائیٹرز موومنٹ کے زیراہتمام لکھو ویب سائٹ ، جہاں پر مختلف مضامین ، کالم ، شعر و شاعری ، تبصرے ، کہانیاں شائع کیے جاتے ہیں ، سو اب سے ہی اپنی تحریروں کو لکھو ویب سائٹ کی زینت بنائیں ۔
آخر میں رقم کرتا چلوں کہ اس مفید “صحافت کورس” کے اسباق کو اساتذہ اور قائدین کے مشورے سے ان شاء اللہ کتابی شکل میں بھی پیش کیا جائے گا ، جس کی کوئی نظیر نہیں ملتی ۔
رب لم یزل سے التجاء ہے کہ اسلامک رائیٹرز موومنٹ کے تمام قائدین و ممبران کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عنایت فرمائیں اور قلم و قرطاس کی روشنی سے پوری دنیا کو منور فرمائیں ، خدا کرے قلم کی مہکار سے فضائیں مہک جائیں ۔ آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں