محمد فیصل علی صاحب کافی عرصے سے ادب کے ساتھ منسلک ہیں۔ اب تک ان کی ڈھیروں کہانیاں ملک کے مؤقر رسائل و جرائد میں شائع ہو کر پسندیدگی کی سند پاچکی ہیں۔ فیصل صاحب کی کہانیاں زیادہ تر اصلاح پر مبنی ہوتی ہے تاکہ بچے ان کہانیوں سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ سیکھیں اور اس طرح ان کی بہترین تربیت بھی ممکن ہوسکے۔
زیر نظر کتاب ”کہانیوں کا حملہ“ ان کی ایسی ہی خوبصورت کہانیوں کا مجموعہ ہیں۔ کتاب کا نام منفرد ہے اور سرورق اس کی بھرپور نمائندگی کررہا ہے۔ بیک ٹائٹل پر محترم کاوش صدیقی صاحب کا خوبصورت تبصرہ جگمگا رہا ہے جو قارئین کو اس کتاب کی طرف راغب کرتا نظر آرہا ہے۔
کتاب میں کل بائیس(22) کہانیاں موجود ہیں۔ جو مختلف موضوعات پر مشتمل ہیں۔ ان میں اصلاح بھی ہے اور مزاح بھی۔ تجسس بھی ہے اور پراسرار بھی۔ مجھے تو تقریباً سب ہی کہانیاں پسند آئیں بلکہ کچھ کہانیاں تو زیادہ ہی پسند آگئی۔ جن میں ”محبت کی خوشبو“، ”ادیب کا قتل“،”مزاح نامہ“،” الہ دین کا روبوٹ“،”جاسوس بلی“،”لمحوں کا جرم“ اور”کہانی رے کہانی“ شامل ہیں۔
اللّٰہ زور قلم اور زیادہ کرے۔ ڈھیروں خوشیاں اور کامیابیاں عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین۔
کتاب کے بیک ٹائٹل پر محترم کاوش کا خوبصورت تبصرہ موجود ہے جس سے بھرپور اتفاق ہے۔ اللّٰہ سلامت رکھے آمین۔