Excellent performance of Tehsil Clerkhar and Tehsil Chakwal Schools 0

تحصیل کلرکہار اور تحصیل چکوال سکولز کی شاندار کارکردگی

(نمائندہ لکھو ویب بلال معاویہ اعوان چکوال کی رپورٹ)
تحصیل کلرکہار اور تحصیل چکوال کے 64 psrp سکولز نے گزشتہ سال ہینڈ اوور ہونے سے لے کر مارچ 2025 تک نہایت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پر والدین بھی مطمئن نظر آئے. رزلٹ کے لیے شاندار تقریبات کا انعقاد کیا گیا.
ڈائریکٹر صاحب نے اس کامیابی پر کلسٹر انچارج کلرکہار اور کلسٹر انچارج چکوال کی تعریف کی اور اُن کی محنت اور شاندار کارکردگی پر مری کا ٹرپ بطور ریوارڈ کروایا. ٹرپ کے تمام اخراجات فاؤنڈیشن نے ادا کیے.
سیر و تفریح کے ساتھ ساتھ انہیں 5 سٹار ہوٹل بھوربن میں کھانا بھی کھلایا گیا. تمام انچارجز نے پراجیکٹ ڈائریکٹر صاحب کا شکریہ ادا کیا اور اس پراجیکٹ کی مزید کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا.اور مزید محنت سے کام کرنے کا ارادہ بھی کیا۔

لکھو کے ساتھ لکھو
سیر و سیاحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں