113

پیغام قلم سیمینار اسلام آباد میں ہوگا حفیظ چودھری

ادبی بیٹھک میں پروفیسر ذیشان بٹ، مولانا بلال توصیف، مفتی معاویہ و دیگر کی شرکت
(پریس ریلیز،راولپنڈی)
اسلامک رائٹرز موومنٹ پنجاب کے زیر اہتمام راولپنڈی میں ادبی بیٹھک کا اہتمام کیا گیا
اس ادبی نشست میں ضلع راولپنڈی سے ممبران اور قائدین نے خصوصی طور پر شرکت کی، مہمان خصوصی بانی و چیئرمین اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان حفیظ چودھری و مفتی معاویہ محبوب، معروف شاعر محترم جناب سلیم اللہ صفدر اور مولانا شعیب فرید شامل تھے۔
اس تربیتی ورکشاپ میں سالانہ پیغام قلم سیمینار کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی، میزبانی کے فرائض اسلام آباد و راولپنڈی کے دوست ادا کریں گے۔ مہمانوں میں صحافی برادری کے ساتھ ساتھ دیگر شبعہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات شامل ہوں گے ان شاءاللہ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں