
آج دنیا بھر میں آزادی صحافت کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ صحافت ایک اہم اور ذمہ داری کا پیشہ ہے۔
صحافت کے مثبت پہلو:
معلومات کی فراہمی: صحافی عوام تک درست اور بروقت معلومات پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ معلومات شہریوں کو باخبر رہنے اور معاشرے میں فعال کردار ادا کرنے کے قابل بناتی ہیں۔
احتساب کا عمل:
اس کے ساتھ ہی ایک صحافی اپنی طاقت ور صحافت کے زریعے طاقتور اداروں اور افراد کو جوابدہ بنانے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ صحافی بدعنوانی، ناانصافی اور دیگر غلط کاموں کو بے نقاب کرتے ہیں جس سے معاشرے میں احتساب کا عمل مضبوط اور تیز ہوتا ہے۔
صحافی کمزور لوگوں کی آواز:
صحافی کمزور اور بے بس لوگوں کی آواز ہیں جن کی کمزور آوازیں اکثر سنی نہیں جاتیں۔ان لوگوں کا تعلق پسماندہ اور کمزور طبقات سے ہوتا ہے۔صحافی ایسے لوگوں کے مسائل کو اجاگر کرتے ہیں اور ان کے حقوق کے لیے جدوجہد کرتے ہیں۔
بحث و مباحثہ کا پلیٹ فارم:
صحافت مختلف آراء اور نقطہ نظر کو پیش کرنے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔
ایک صحافی صحت مند بحث و مباحثے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور شہریوں کو مختلف مسائل پر اپنی رائے قائم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
تاریخ کا ریکارڈ:
صحافی روزمرہ کے واقعات کو ریکارڈ کرتے ہیں جو مستقبل میں تاریخ کا حصہ بنتے ہیں۔ ان کی رپورٹنگ آنے والی نسلوں کے لیے ایک اہم ماخذ کی حیثیت رکھتی ہے۔
صحافت کے منفی پہلو:
جعلی خبریں اور غلط معلومات:
بعض اوقات صحافی حضرات غیر تصدیق شدہ یا غلط معلومات پھیلاتے ہیں جس سے عوام میں بے چینی اور گمراہی پھیلتی ہے۔ اس طرح معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
جانبداری کا مظاہرہ:
بعض صحافی اور ادارے کسی خاص سیاسی یا کاروباری مفاد کے تحت کام کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی رپورٹنگ میں جانبداری نظر آتی ہے۔ ان کی اس طرح کی رپوٹنگ عوام کی مشکلات میں اصافہ کا باعث ہوتی ہیں اور عوام الناس کے لیے حقائق کو سمجھنا مشکل ہو جاتا ہے۔
سنسنی خیزی:
بعض صحافی ریٹنگ اور مقبولیت حاصل کرنے کے لیے بعض واقعات کو سنسنی خیز بنا کر پیش کرتے ہیں جس سے اصل حقائق مسخ ہو جاتے ہیں۔
نجی زندگی میں مداخلت:
بعض اوقات صحافی افراد کی نجی زندگی میں بلا ضرورت مداخلت کرتے ہیں جو کہ غیر اخلاقی اور گھناؤنا فعل ہے۔
خطرناک حالات:
دنیا کے کئی حصوں میں صحافی اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر خبریں دیتے ہیں۔ انہیں دھمکیاں، تشدد اور یہاں تک کہ جان سے بھی ہاتھ دھونا پڑتا ہے۔
صحافت ریاست کا ایک اہم ستون، اور ضروری پیشہ ہے۔ اس پیشہ میں خامیاں اور چیلنجز دونوں موجود ہیں، لیکن اس کے مثبت پہلو معاشرے پر بہت اچھا اثر ڈالتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ صحافی حضرات اپنی ذمہ داری کو سمجھیں، غیر جانبداری اور دیانت داری کے ساتھ کام کریں اور عوام تک درست معلومات پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کریں۔ آزادی صحافت کا دن اس بات کی یاد دہانی کراتا ہے کہ ایک آزاد اور ذمہ دار صحافت ایک صحت مند اور جمہوری معاشرے کے لیے بہت اہم ہے۔
عذرا خالد
اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستانلکھو کے ساتھ لکھو