138

اسلامک رائٹرز موومنٹ صوبہ سندھ کے زیر اہتمام پیغام قلم سیمینار/رپورٹ/حافظ بلال بشیر/سیکرٹری جنرل اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان

اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان دور جدید کے تمام فتنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ مقررین(اسٹاف رپورٹ)

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز شہر قائد میں اسلامک رائیٹرز موومنٹ صوبہ سندھ کے زیر اہتمام پانچویں سالانہ پیغامِ قلم سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ مہمانانِ گرامی میں پنجاب سے خصوصی طور پر تشریف لے کر آنے والے اسلامک رائیٹرز موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہ نما و ایڈیٹر پیغام قلم جناب مولانا محمد اسامہ قاسم، ایڈیٹر روزنامہ قومی اتحاد جناب ارشد علی، مرکزی جنرل سیکرٹری حافظ بلال بشیر، انسٹی ٹیوٹ آف بزنس منیجمنٹ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد عثمان، اسلامک رائیٹرز موومنٹ صوبہ سندھ کے صدر مولانا محمد سلیم سواتی، ڈاکٹر محمد عامر، صدارتی ایوارڈ یافتہ محقق جناب محمد اویس شاہد، مفتی محمد یونس، جناب حافظ جنید عظیم، مولانا محمد عثمان عامر، رمضان مغل، حافظ طلحہ زبیر و دیگر شامل تھے۔ یہ سیمینار ایک منفرد پروگرام تھا، اس میں تمام مقررین نے روایتی موضوعات سے ہٹ کر فکر انگیز عنوانات پہ پُر اثر گفتگو کی۔ جس میں اُن کا کہنا تھا کہ اس وقت امت مسلمہ کے فکری مسائل ایک چیلنج بن چکے ہیں، جن میں نت نئے فتنے، تحریکیں، منفی این جی اوز شامل ہیں۔ بالخصوص مسلم حلقوں میں تیزی سے سرائیت کرتا الحاد نوجوانوں کو تیزی سے متاثر کر رہا ہے۔ یہ باطل تحریکیں اور مغربی لابی امت مسلمہ کی سالمیت کے لیے شدید خطرہ ہیں۔ جب کہ دوسری طرف تلخ حقیقت یہ ہے کہ جو وقت، صلاحیتیں اور توانائیاں، امت کے نوجوانوں نے ان فکری مسائل کے حل اور لادینیت کے آگے بند باندھنے میں صرف کرنا تھیں، وہ ٹک ٹاک، فیس بک، یوٹیوب پر لغو چینل بنانے اور مادیت پرستی کا شکار ہو چکی ہیں۔ اب بھی وقت ہے کہ اس کے سدِ باب کے لیے ہم اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ اسلامک رائیٹرز موومنٹ پاکستان کے پلیٹ فارم سے اکابر علمائے کرام کی سرپرستی و رہ نمائی میں اپنے تئیں نوجوانوں کی یہ جماعت اس سیلاب کو روکنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔ اور دور جدید کے تمام فتنوں کو کچلنے کے لیے میدان عمل میں آئیں گے۔ پروگرام کے اختتام پر تمام پروگرام سئنیر صحافی و تجزیہ نگار جناب عرفان ملک کے خصوصی اشتراک سے منعقد ہوا، اور مہمانانِ گرامی کو زوار اکیڈمی کی بیش قیمت کتب بطور ہدیہ پیش کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں