اپنے مافی الضمیر کے اظہار کے کئی طریقے لوگوں نے اختیار کئے ہیں . جن میں سب زیادہ مؤثر اور سنجیدہ تحریر ہے . تحریر کے ذریعے جو ہم سوچتے ہیں اور جو محسوس کرتے ہیں اسے الفاظ کی شکل میں بیان کرتے ہیں . یہی تحریر ہے جو جاہل کو علم کی روشنی سے منور کرتی ہے . یہی تحریر ہے جو سات سمندر پار سے بھیجے گئے خط کے ذریعے یہ احساس دلاتی ہے کہ ہمارا عزیز ہمارے پاس بیٹھا ہم سے ہمکلام ہے . انسان کو انسانیت کی معراج تک پہنچانے میں تحریر کے کردار کو ہم کسی طور نظر انداز نہیں کر سکتے . تحریر ہی ایک ذریعہ ہے جس سے ہم دکھی انسانیت سے ہمدردی اور مظلوموں کا سہارا بن سکتے ہیں . میں سمجھتا ہوں دنیا میں جہاں جہاں بڑے انقلاب کسی بھی صورت میں ظاہر ہوئے اس کی پس پردہ کہیں نا کہیں تحریر کا کردار آپ کو نظر آئے گا . تحریر کو جہاں آپ دیگر مقاصد کے لئے استعمال کر سکتے ہیں وہاں آج کے دو بڑے مسائل شہرت اور معاش کا ہے اسے حل کر سکتے ہیں . آپ اگر لکھنا جانتے ہیں تو لکھیں . رسائل و جرائد تک اپنی تحریر پہنچائیں . اخبار تک پہنچنے کی کوشش کریں. کتب اور کہانیاں لکھیں . یہ جہاں آپ کے معاشی مسائل کے حل میں معاون ہو گی وہاں آپ کی شہرت کا باعث بھی بنیں گی . یاد رہے تحریر ایک فن ہے جسے آپ اپنے لئے اور دوسروں کے لئے بہترین طریقے سے استعمال کر سکتے ہیں اور اس کو مزید فائدہ مند بنانے کے لئے نئے طریقے تلاش کریں .

- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل