87

تلہ گنگ کے نوجوان عالم دین حضرت مولانا مفتی تنویر احمد ٹریفک حادثہ میں انتقال کر گئے

انا اللہ وانا الیہ راجعون

لکھو ویب ڈیسک (تلہ گنگ)

تفصیلات کے مطابق آج نوجوان عالم دین حضرت مولانا مفتی تنویر احمد ڈھرنال کے انتقال کا سن کر دلی رنج ہوا کل رات جب ان کا حادثہ ہوا تو مقامی میڈیا کے مطابق وہ شدید زخمی تھے انہیں تلہ گنگ پہنچایا گیا لیکن ان کی طبیعت نہ سنبھل سکی انہیں رات کوراولپنڈی ریفر کردیا گیا اور آج دن بارہ بجے کے قریب ان کے انتقال کی خبریں آنا شروع ہوئیں تو میں نے تلہ گنگ کے معروف سنئیر صحافی چوہدری نذرحسین سے رابطہ کیا کہ سوشل میڈیا پر مفتی صاحب کے انتقال کی خبریں گردش کررہی ہیں تو انہوں نے جوابا کہا کہ میں تصدیق کرتا ہوں لیکن تب تک یہ افسوسناک خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل چکی تھی اور حضرت صاحب کا انتقال پرملال ہوچکا تھا اس نوجوان عالم دین کے ساتھ میرا دیرینہ تعلق مقامی اخبارات میں کالم سے ہوا میرے کالم بھی انہی مقامی اخبارات میں شائع ہوتے تھے اور مفتی صاحب بھی انہیں اخبارات میں کالم لکھا کرتے تھے یوں ان سے ایک دوستانہ تعلق پیداہوا بلاشبہ مرحوم نوجوان عالم دین ایک قابل فخر شخصیت تھے اعلی اخلاق کے مالک تھے ایک عاجزانسان تھے دین کی سربلندی میں مقامی طورپر ان کی خدمات یقیننا ناقابل فراموش ہیں ان دیہی اور پسماندہ علاقوں میں ان جیسے عالم دین صدیوں بعد پیدا ہوتےہیں ہماری بدبختی دیکھئیے کہ عین عالم شباب میں مرحوم ہم سے بچھڑ گئے ہم اور ہماری نسلیں ایک عظیم انسان سے محروم ہوگئیں ان کی اچانک موت پورے علاقے کے لئے ایک بہت بڑا نقصان ہے اللہ تعالی ان کی کامل مغفرت فرمائے اوران کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل دے
فیصل رمضان اعوان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں