تحریر/حفیظ چودھری

اسلامک رائٹرزموومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام وقتاًفوقتاً مختلف شہروں میں آن لائن یا آف تقاریب کا سلسلہ چلتا رہتا ہے ۔گذشتہ دنوں اسلامک رائٹرزموومنٹ اسلام آباداور راولپنڈی کے دوستوں نے ایک ادبی بیٹھک کا اہتمام کیا ۔
جس کی صدارت اسلامک رائٹرزموومنٹ پاکستان کے مرکزی نائب صدر محترم جناب ڈاکٹر مفتی فیصل مجید اعوان صاحب نے کی اور نگرانی کے فرائض فیصل سکولز سسٹم کے ماہر تعلیم سر ذیشان بٹ صاحب نے سر انجام دیئے ۔
طے شدہ شیڈول کے مطابق بندہ ناچیز فیصل آباد سے اسلام آباد پہنچا تو ہمارے میزبان مکرم محترم جناب مولانا بلال توصیف صاحب نے فیض آباد بس ٹرمنل پرخوش آمدیدکہا اور علی الصبح راولپنڈی کی مشہور زمانہ فوڈسٹریٹ (کرتاپورہ بازار) میں ناشتے کی میز پر ہماری ملاقات سر ذیشان بٹ صاحب سے ہوئی ،سر ذیشان بٹ اور مولانا بلال توصیف ہنس مکھ انسان ہیں ،ناشتے کی میز پر تنظیمی سرگرمیوں پر سیر حاصل گفتگو ہوئی اور اسلامک رائٹرزموومنٹ کے زیر اہتمام ہونے والے صحافت کورس کو خوب سراہا گیا ۔کرتار پورہ بازار سے ناشتہ کرنے کے بعد قریبی کوئٹہ ہوٹل سے دو دوکپ چائے پی کر ناشتے کا اختتام کیا گیا ۔
*ادبی بیٹھک راولپنڈی*
ادبی بیٹھک اپنے طے شدہ وقت کے مطابق سیفرون ریسٹورنٹ کمرشل مارکیٹ راولپنڈی میں شروع ہو گئی ،اس مختصر مگر پر اثر نشست میں راقم حفیظ چوہدری، ڈاکٹر مفتی فیصل مجید اعوان، ڈاکٹر محمد طاہر سومرو، سر ذیشان بٹ ،مولانا بلال توصیف ،انیس الرحمن عباسی اور چند ایک دیگر احباب شامل تھے ،مجلس کے آغاز میں تنظیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا ،مفتی فیصل مجید اعوان اور سر ذیشان بٹ نے سیر حاصل گفتگو کی ،اسی دوران راقم نے راولپنڈی واسلام آباد کے دوستوں کو سال 2023 کیلئے ممبر شپ کارڈ دیئے ،مجلس کے اختتام پر مولانا بلال توصیف اور سر ذیشان بٹ صاحب کی طرف سے پر تکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا الحمدللہ۔
اختتامی نشست میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دوستوں کی تعلیمی وتفریحی سرگرمیوں پر بات چیت کی گئی ،اسلامک رائٹرزموومنٹ بلوچستان کے امیر شوریٰ محترم جناب ڈاکٹر محمد طاہر سومرو نے علمی وادبی چٹکلوں سے محفل کو رونق بخشی ،مفتی فیصل مجید اعوان صاحب نے الحاد کے حوالے سے اپنی سرگرمیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔اس موقع پر مولانا عبد الوحیدجلالی کی شدید کمی محسوس کی گئی ،حضرت سفر کی مصروفیت کی وجہ سے تقریب میں شرکت نہیں کرسکے تھے ۔بہرحال تمام رفقاء کی سرگرمیاں دیکھ کر دلی تسکین ہوئی ،امید کرتا ہوں ہمارا قافلہ یونہی منزل کی جانب رواں دواں رہے گا ان شاء اللہ
*ایک شعر احباب کی نذر*
میں انقلاب پسندوں کے اک قبیل سے ہوں
حق پر جوڈٹ گیا اس لشکر قلیل سے ہوں
میں یونہی دست وگریباں نہیں زمانے سے
میں جس جگہ ہوں اک دلیل سے ہوں
*#islamicwritermovemetnpakistan*
*#journalismcourse2023*
*#iwmmembership2023*
Likho is playing an important role in urdu literature and Islamic theory I wish likho progress by leaps and bound
مزید تفصیلات کیلئے ہمارے ایٰڈیٹر صاحب ست رابطہ کریں آپ
03136363979