“انسان کی زندگی میں سب سے خوبصورت لمحے وہ ہوتے ہیں جب اس کے والدین اس کے ساتھ ہوتے ہیں”۔ اس کے لیے دعائیں کرتے ہیں، اس کی اچھی پرورش کرکے اس کو دین و دنیا کے علم سے آگاہی دیتے ہیں اور یہ علم کی دولت اس کو اللہ کی طرف سے نوازی جاتی ہے۔ ہر کسی کو یہ دولت، شہرت، اور شعور نہیں ملتا ہے۔ یہ سب اللہ کا عطا کیا ہوا خاص تحفہ ہوتا ہے جو بہت کم اور مخلص لوگوں کو ملتا ہے جو اپنے والدین کی عزت، قدر، محبت، خدمت کرتے ہیں ان کا خیال رکھتے ہیں۔
والدین سے بڑی نعمت کوئی نہیں ہے، اللہ کا احسان ہے ہم پر جو اس نے ہمیں والدین جیسی پیار کرنے والی عظیم ہستی دی ہے۔
“انسان کی زندگی میں سب سے قیمتی اور بڑی دولت اس کے والدین ہوتے ہیں انہی کی دعاؤں اور خدمت سے دنیا و آخرت سنور جاتی ہے۔ “
اللہ سب کے والدین کا سایہ ان کی اولاد پر ہمیشہ قائم رکھے اور اولاد کو ہمیشہ اپنے والدین کی خدمت کرنے، محبت کرنے اور خوش رکھنے والا بنائے اور ہر والدین کو اولاد کی خوشیاں دیکھنی نصیب ہوں۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین ۔
