225

ورزش/تحریر/محمد عمار/متعلم/جامعۃ الرشید کراچی

محمد عمار

مادی دنیا جتنی ترقی کر رہی ہے انسانوں کی زندگی میں اتنی اتنی سستی بڑھتی جا رہی ہے۔ملک پاکستان کی نوجوان نسل بھی سستی کا شکار ہوتی جا رہی ہے اس کی مختلف وجوہات ہیں لیکن سب سے بڑی وجہ ورزش نہ کرنا ہے۔
ورزش کی اہمیت سے انکار کرنا ممکن نہیں، ورزش سے ایک صحت مند جسم تشکیل پاتا ہے اور ایک صحت مند جسم میں ہی ایک صحت مند روح اور دماغ ہوتا ہے۔
اگر ہم ورزش کے فوائد پر بات کریں تو ورزش سے مدافعتی نظام اچھا رہتا ہے، دل کی صحت بہتر رہتی ہے اور کولیسٹرول کی سطح برقرار رہتی ہے، ذیابیطس اور بلڈ پریشر،جو تقریباً نوے فیصد پاکستانیوں کا مسئلہ ہے، ختم ہو جاتا ہے، ہڈیاں مضبوط رہتی ہیں، الغرض یہ کہ ورزش سے جسم کے اکثر امراض سے بچاؤ ممکن ہو جاتا ہے۔
ورزش سے آپ دیگر فوائد جیسا کہ وزن میں کمی یا زیادتی بھی حاصل کر سکتے ہیں اگر آپ کو وزن کم کرنا ہو تو ورزش شروع کر دیں اس سے آپ کا میٹابولک نظام بہترین ہو جائے گا اور یہ جسم میں موجود کیلیزیز جلائے گا جس سے بھوک کا احساس بڑھنے لگے گا اگر آپ اپنی خوراک کو متوازن بنانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں اور جب جسم کو مطلوبہ مقدار میں خوراک نہیں پہنچے گی تو یہ دوسرے مرحلے شوگر کا استعمال شروع کر دے گا، اگر آپ اس مرحلے میں بھی کامیاب ہو جاتے ہیں تو پھر جسم اضافی چربی پگھلانا شروع کر دے گا اور وزن کی کمی کا آغاز شروع ہو جائے گا۔
اب یہاں ایک مزے کی بات بتاتا ہوں کہ اکثر دوست احباب سے ورزش کے باوجود وزن میں اضافے کا سنتے ہیں تو اس کی بنیادی وجہ یہی ہوتی ہے کہ وہ تمام یا تو پہلے مرحلے تک عمل کر رہے ہوتے ہیں یا دوسرے تک یعنی یا تو متوازن غذا کا استعمال نہیں کرتے یا تو وہ میٹھی چیزیں کھانا بند نہیں کرتے جس سے جسم کو یہ تمام چیزیں میسر آرہی ہوتی ہیں اور نتیجتاً ورزش کے باوجود وزن میں اضافہ ہوتا رہتا ہے۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ موسم گرما میں جب کہ سستی میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے اور انسان کاہلی کے انتہائی مقام پر ہوتا ہے تو اسے ایسی کون سی ورزش کرنی چاہیے جس سے اس کی سستی بھی دور ہو اور ان تمام مذکورہ مقاصد کا حصول بھی ممکن ہو سکے تو اس حوالے سے چند ایک درج ذیل ہیں۔

تیراکی… موسم گرما میں تیراکی جیسی کوئی اور ورزش نہیں ہو سکتی یہ آپ کے جسم کا اوپری حصے بالخصوص پھیپھڑوں اور ٹانگوں کے لیے انتہائی مفید ہے۔ماہرین کے مطابق تیراکی سے اعصابی نظام کو بھی مضبوط بناتی ہے۔
اگر آپ روزانہ شام کسی سوئمنگ پول میں صرف تیس منٹ بھی تیراکی کرتے ہیں تو یہ آپ کے جسم پر اچھے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔
سائیکلنگ… سائیکلنگ بھی موسم گرما میں ایک بہترین ورزش ہے۔یہ اچھی صحت یقینی بنانے کے ساتھ ہر عمر کے افراد کے لیے مفید ہے۔ سائیکلنگ انسانی جسم کے مدافعتی نظام کو طاقتور بنانے کے ساتھ مختلف اقسام کے کینسر سے بھی بچاتی ہے۔ سائیکل چلانے سے پٹھوں میں لچک اورمضبوطی آتی ہے اور جوڑوں کی حرکت بہتر ہوتی ہے جبکہ اسٹیمنا بھی بڑھتا ہے۔سائیکل چلانا دل کی صحت کے لیے بھی انتہائی مفید ہے اور یہ انسان کو امراض قلب کی مختلف بیماریوں سے بچاتی ہے۔ سائیکل چلانے سے دل، خون کی نالیاں اور پھیپھڑے سب مشق کرتے ہیں اور کچھ وقت گزرنے کے ساتھ ہی سانس گہرا ہونے لگتا ہے اور جسم میں حرارت پیدا ہوتی ہے جو کہ صحت کے لیے فائدے مند ہوتا ہے۔
اگر آپ روزانہ شام کو اپنے دوستوں کے ساتھ سائیکلنگ کے لیے نکل جائیں تو آپ کی تفریح بھی ہو جائے گی اور ورزش بھی۔

سکپنگ یعنی رسی… مہنگائی کے اس طوفان میں اس سے زیادہ سستی ورزش آپ کو شاید ہی ملے۔یہ آپ کے پٹھوں کو مضبوط رکھنے کے ساتھ ساتھ دیگر کئی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھے گی۔اگر آپ صرف دس منٹ روزانہ سکپنگ کریں تو یہ آپ کی صحت مندانہ زندگی کے لیے بہتری ثابت ہو سکتی ہے۔لیکن سکپنگ کرتے وقت اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ نے جوتے انتہائی نرم پہنے ہیں ورنہ یہ آپ کی ٹانگوں کے پٹھوں کو نقصان بھی پہنچا سکتی ہے۔

دوڑ لگانا…گرمیوں میں دن چونکہ کافی لمبے ہوتے ہیں اور اکثر لوگ شام کے وقت اپنی فیملی یا پھر دوستوں کے ساتھ پارک جاتے ہیں اگر وہاں بیٹھ کر گپیں لگانے کے بجائے دوڑ لگائی جائے تو اس سے آپ کے جسم پر بہترین اثرات مرتب ہوں گے۔آپ اس میں دلچسپی بڑھانے کے لیے مقابلوں کا انعقاد بھی کر سکتے ہیں۔
کھیل….. دوستوں کے ساتھ مل کر کھیلنا بھی ورزش کرنے میں ہی شامل ہوتا ہے تو روزانہ اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ مل کر فٹ بال یا ٹینس کھیلنا بہت زبردست انتخاب ہو سکتا ہے۔

کھیل انسان کو متحرک رکھنے اور جسم کو حرکت دینے کا بہترین طریقہ ہیں اور یہ کئی مہارتیں بھی سکھاتے ہیں، سب سے اچھی بات یہ ہے کہ کھیل میں دوستوں کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے جو کہ اسے ایک بہت ہی پر لطف سرگرمی بھی بنا دیتا ہے۔
اب یہاں ایک سوال اور یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ ہم ورزش کا معمول کیسے بنا سکتے ہیں تو اس حوالے سے چند گزارشات عرض کیے دیتا ہوں۔
آپ ہلکی پھلکی ورزش سے ابتدا کریں اور وقت کے ساتھ ساتھ اسے بڑھاتے جائیں اگر آپ فورا ہی مشکل ورزش کی طرف جائیں گے تو ایک تو اس سے فائدہ کے بجائے نقصان ہو گا اور آپ اکتاہٹ کا شکار ہو کر ورزش کو مکمل طور پر چھوڑ دیں گے اس لیے ابتدا می انتہائی آسان ورزش سے شروع کریں۔
ورزش کے ساتھ ساتھ خوراک پر دھیان دینا اور متوازن غذا کا استعمال بھی انتہائی ضروری ہے۔اگر آپ صحت مند زندگی گزارنے کا خواب دیکھتے ہیں تو آپ کو فاسٹ فوڈ انتہائی کم کرنا ہو گا اور صحت مند خوراک کی طرف لوٹنا ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

ورزش/تحریر/محمد عمار/متعلم/جامعۃ الرشید کراچی“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں