تحریر ام حسان کراچی

جبر کے اس دور میں تحریر کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کرنا کسی نعمت سے کم نہیں،
قلم ایک طاقت ہے جو ہمارے الفاظ کاغذ پہ منتقل کر کے عوام تک پہنچاتا ہے
اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان نے باصلاحیت قلم کاروں کے لئے ہمیشہ ایک پلیٹ فارم کا کردار ادا کیا ہے،
ہمیشہ قلم کار کو موقع دیا ہے کہ وہ کھل کر آزادانہ طور پر اپنے جذبات کا اظہار کریں۔
اس مقصد کے لئے صوبائی سطح پہ تحریری مقابلے کا انعقاد احسن قدم ہے۔
اس طرح ہر صوبے کو اہمیت ملتی ہے اور اس صوبے کو نمائندگی بھی ملتی ہے۔
ہر مقابلے کے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو انعامات اور سرٹیفکیٹ سے نوازا جاتا ہے اور تمام شرکائے مقابلہ کو سرٹیفیکٹ سے نوازا جاتا ہے،م۔
تو اس بار قرعۂ فال خیبر پختونخواہ والوں کا نکلا ہے تو پھر نکلیں میدان میں اور اپنے قلم سے صفحۂ قرطاس پہ اپنے خیالات کے گھوڑے دوڑا دیں۔
*اپنے صوبے کی نمائندگی کریں اور ثابت کریں کہ ہم باشعور سوچ رکھنے والے لوگ ہیں*
دئیے گئے عنوان پہ اپنے خیالات کا بھرپور اظہار کیجئے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو آمین ثم آمین
*ام حسان کراچی*