108

باجوڑ کا المیہ/تحریر/علی ہلال

باجوڑ جمعیت علمائے اسلام کے ورکرز کنونشن میں بم دھماکہ

پاکستان عوامی نیشنل پارٹی کے بعد جمعیت علماء اسلام کے پروگراموں اور ورکرز کو نشانہ بنانے کا معاملہ خاصا تشویشناک ہے۔ دونوں پارٹیاں اپنے اپنے نظریات کے مطابق ان علاقوں میں نوجوانوں کو انتہاپسندی سے بچاکر پرامن راہ پر ڈالنے کے لئے کوشاں ہیں۔ جہاں کچھ عناصر خون اور آگ کا کھیل کھیلنے کے لئے کوشاں ہیں۔ اس سے قبل صوبہ بھر میں نیشنل پارٹی کو نشانہ بنایا گیا اور اب جمعیت علماء اسلام نشانے پر ہے۔ دونوں جماعتیں صوبے کی بڑی پارٹیاں ہیں اور دونوں سے نوجوانوں کی بڑی تعداد وابستہ ہے۔دونوں جماعتیں اپنے اپنے نظریات پر رہتے ہوئے نوجوانوں کو امید کی ڈوری سے بندھے ہوئی ہیں۔جب تک دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف تھی حالات ٹھیک تھے مگر جیسے ہی بڑو ں نے مل بیٹھنے اور تحمل کی سیاست کا فیصلہ کیا حالات خراب کردیے گئے ۔ عرصہ ہوا کہ دونوں کے مقابلے میں انتہاپسند جھتے تخلیق کئے گئےہیں ۔تاکہ صوبے کے پختون نوجوانوں کو انتہاپسندی کے دلدل میں دھکیلا جاسکے۔ کوئی دین ومذہب کے بیوپار کے نام پر سرگرم ہے اور کوئی وطنیت کے نام پرسرگرم ہے ۔انجام سب نے دیکھا اور دیکھ رہے ہیں۔لہو کا سلسلہ رکتا دکھائی نہیں دے رہا۔ کیونکہ خون پرستوں کو ایک پناہ گاہ درکار ہے اور اس پناہ گاہ کے طور پر انتخاب باجوڑ کا ہی کیا گیا ہے۔ یہ انتخاب ویسے نہیں ہے بلکہ اس کا ایک طویل اور گہرا پس منظر ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

باجوڑ کا المیہ/تحریر/علی ہلال“ ایک تبصرہ

  1. آج میٹرک کا رزلٹ اناؤنس ہوا ، نوجوان نسل کی زندگی میں میٹرک کا امتحان ایک اہم سنگ میل ہوتا ہے ،
    اسے عبور کرنے کے بعد آپ اپنے مستقبل کو بہتر بنانے کی راہ پر گامزن ہوتے ہوتے ہیں ۔ آج کل اعلی تعلیم میں بہت زیادہ آپشنز موجود ہیں ، ہر بچہ اپنی ذہنی استعداد اور مزاج کے مطابق لائن اختیار کر کے ایک بہتر مقام پر پہنچ سکتا ہے ۔
    لیکن اس کے لئیے ضروری ہے کہ اسکے پاس تمام معلومات موجود ہوں کہ اسے سائنس ، آرٹس ، کمپیوٹر ، انجینئرنگ ، میڈیکل ، اکاؤنٹس کی کونسی شاخ میں تعلیمی سلسلہ شروع کرنا ہے جو اسے آگے جا کر ایک مستند ڈگری کے حصول میں مددگار ثابت ہو ۔
    اس میں اساتذہ کا نہایت اہم کردار بنتا ہے جو اپنے شاگردوں کو معلومات مہیا کریں ، انکی ذہنی استعداد کے مطابق انہیں بتائیں کہ آگے کس فیلڈ میں جائیں ،
    طلباء خود بھی انٹرنیٹ کی سہولت استعمال کر کے اپنے لئیے بہتر آپشنز منتخب کر سکتے ہیں ۔ آنے والا وقت ٹیکنالوجی کا ہے جس کے لئیے تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر بہت ضروری ہے ،
    کوشش کریں کہ ایسی فیلڈ کا انتخاب کریں جو آپکو تعلیمی ڈگری کے ساتھ ہنر بھی دے تا کہ مستقبل میں آپ کہیں بہتر نوکری حاصل کر سکیں اور اگر نوکری نا مل سکے تو اپنا کام شروع کر سکیں ۔
    ہنر انسان کو کبھی بھی بھوکا نہیں رہنے دیتا ، بس یہ وقت ہے ایک بہتر فیصلہ کرنے کا ، سوچ سمجھ کر ، تحقیق کرنے کے بعد ، اپنے سینئرز کے ساتھ مشورہ کریں اور اپنے مستقبل کو بہتر بنانے کی سیڑھی پر چڑھنا شروع کریں ۔
    آج کی تھوڑی سی محنت آپکو آگے جا کر بہت زیادہ فائدے دے گی ۔ ایسے شعبے منتخب کریں جہاں مواقع زیادہ ہوں مقابلے میں لوگ کم ہوں ۔
    ہوٹلنگ کا شعبہ ، میڈیکل میں ٹیکنیشنز کا شعبہ ، آن لائن کاروبار کا شعبہ ، آن لائن سروسز کا شعبہ ، ائر لائن کا شعبہ ، پٹرولیم کا شعبہ ،
    ان میں ڈپلومہ حاصل کریں ، کورسز کریں ، زبانیں سیکھیں ، آپ کو بہت سی راہیں نظر آئیں گی ۔
    آخر میں کامیاب ہونے والے تمام بچوں کو مبارکباد اور جو بچے رہ گئے انہیں چاہئیے کہ مزید محنت کریں اور ایک بار یہ امتحان لازمی پاس کریں ، اور اس کے بعد کوئی نا کوئی ہنر ضرور سیکھیں ۔
    اللہ پاک آپ سب کا حامی و ناصر ہو ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں