بچوں کی تعلیم و تربیت(قسط نمبر2/تحریر/مولانا محمد افضل کاسی ٹرینر و کالم نگار 100

بچوں کی تعلیم و تربیت(قسط نمبر3/تحریر/مولانا محمد افضل کاسی ٹرینر و کالم نگار

بچوں کو عربی یا انگلش سکھانے کے اصول
اصول ذکر کرنے سے پہلے میں آپ کی خدمت میں چند اصطلاحات پیش کرنا چاہتا ہوں۔
٭ L1 اس سے مراد بچے کی پہلی زبان جو وہ خود سیکھتا ہے۔
٭L2 وہ دوسری زبان جو والدین بچے کو سکھانا چاہتے ہیں۔
٭L3 زبان کے چار اہم ستون ہوتے ہیں سننا اور بولنا اس کو Oracy کہتے ہیں۔ پڑھنا اور لکھنا کو ہم Litracy کہتے ہیں۔
پھر سننا اور پڑھنا یہ ان پُٹ(input) ہیں یعنیان کے ذریعے ہمارے دماغ کے اندر زبان سے متعلق مواد آتا ہے۔ بولنا اور لکھنا اس کو آوٹ پُٹ(output) کہتے ہیں یعنی جس کے ذریعے انسان کسی بھی زبان کا اظہار کرتا ہے۔
اب ہم اصول کی طرف آتے ہیں بچوں کوئی بھی زبان سکھانی ہو تو اس کا پہلا اصول یہ ہے کہ ہم یہ دیکھے کہ بچہ نے L1کاoracy کا خاص لیول حاصل کر لیا ہے کہ نہیں؟
Oracyلیول سے مراد یہ ہے کہ بچہ L1میں تین طرح کی باتیں کر سکتا ہے کہ نہیں۔
1۔ وہ اپنا کوئی مسئلہ بیان کر سکتا ہے کہ نہیں۔
2۔ وہ کون،کب،کیا،کیسے،کہاں،کیوں سے سوال کر سکتا ہے کہ نہیں۔
3۔وہ کوئی واقعہ نقل کر سکتا ہے کہ نہیں۔
اگر بچہ نے L1 کا یہ خاص لیول حاصل کر لیا ہے تو اب ہمارے پاس انتخاب کرنے کے لیے دو میں سے ایک راستہ ہے یا تو ہم L1 ہی کیLitracy یعنی لکھنے پر آجائے جس کا خاص طریقہ ہے جو آئندہ ذکر کیا جائے گا۔
دوسرا راستہ ہے کہ ہم L2 کے Oracy پر آجائے جس میں پہلا کام یہ کرنا ہے کہ L2 کی (input) ان پُٹ کی مقدار زیادہ کرنی ہے سے آوٹ پٹ(output) خود بخود آئے گا لیکن ان پُٹ میں تین چیزوں کا خیال رکھنا ہے،نمبر ایک کہ ان پُٹ مکمل طور پر صحیح ہو ہر قسم کی غلطیوں سے پاک ہو۔ہمارے معاشرے بچوں کو انگلش سکھانے کے لیے جو اسکول کا نصاب ہوتا ہے اکثر ان میں غلطیاں ہوتیں ہیں اسی طرح استاد کو خود انگلش صحیح نہیں آتی اور اس کا قصور بھی نہیں ہوتا ہمارے اکثر پرائیوٹ اداروں میں میٹرک یا زیادہ سے زیادہ انٹر پاس لڑکے اور لڑکیاں 2ہزار سے لے کر 7 ہزار تک تنخواہ پر کام کرتے ہیں اوپر سے ان پر پابندی ہوتی ہے کہ صرف اور صرف انگلش میں بات کرنی ہے جس کی وجہ سے وہ غلط سلط انگریزی بولتا ہے جس کی وجہ سے بچوں کو غلط ان پٹ ملتا ہے اور بچوں کا آوٹ پُٹ بھی غلط ہو جاتا ہے۔
دوسرے نمبر پر یہ دیکھنا ہے کہ ان پٹ خالص ہو اس میں دوسری زبان کی آمیزش نہ ہو۔ تیسرے نمبر پر یہ خیال رکھنا ہے کہ ان پُٹ ادبی اعتبار سے بلند ہو۔ مؤخر الذکر دو چیزیں اضافی ہے لیکن ان پُٹ کا صحیح ہونا لازمی ہے۔ (باقی آئندہ)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں