یہ صرف آپ کا نہیں ،ان سب لوگوں کا مسئلہ ہے، جو لکھتے نہیں۔جو لکھتے ہیں ان کے لیے لکھنا کوئی مسئلہ ہی نہیں۔ اگر آپ بھی لکھنا شروع کر دیں تو یہ آپ کے لیے کوئی مسئلہ نہیں رہے گا۔ لکھنا آپ کے لیے ویسا ہی روز مرہ یا روٹین کا عمل ہوگا، جیسے آپ روزانہ گھر سے نکل کر سکول یا کالج جاتے ہیں یا کپڑے بدلتے ہیں یا حسب ضرورت گفتگو کرتے ہیں۔ اگر آپ لکھنا جان جائیں ، اور آپ کے اندر یہ اعتماد پیدا ہو جائے کہ میں جو چاہوں، جب چاہوں اور جس طرح چاہوں، لکھ سکتا ہوں تو بس یہی مطلوب ہے۔اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان نے بھی کئی سالوں سے یہ بیڑا اپنے سر اٹھایا ہے کہ معاشرے میں بسنے والے باصلاحیت نوجوان اس فیلڈ میں قسمت آزمائی کریں، اپنے اندر چھپی صلاحیتوں کا اظہار کریں، اپنے ٹیلنٹ کا لوہا منوائیں، معاشرے میں مثبت پیغام کی ترویج و اشاعت کریں۔دشمنان اسلام و پاکستان کی بیخ کنی کریں،اس کے لیے اسلامک رائیٹرز موومنٹ کی کاوشیں قابل ذکر و باعث تسکین ہیں۔باصلاحیت نوجوانوں کے ہاتھوں میں اس کی قیادت بام عروج پر پہنچنے کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔مختلف اقسام کے سیشن اس پلیٹ فارم کے توسط سے ہوتے رہے ہیں جس سے شائقین خط و قرطاس مستفید ہوئے۔ ربیع الاول کی اہمیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے اسلامک رائیٹرز موومنٹ خیبر پختونخوا کے ذمہ داران نے مرکزی قیادت کی مشاورت(خصوصا مولانا زاہد الراشدی صاحب) سے آنے والے ربیع الاول میں تحریری مقابلے کا اعلان کردیا ہے۔اس مقابلے کا بنیادی مقصد معاشرے میں بسنے والے نوجوانوں کو قلم قبیلے سے وابستہ کرنا ہے اور ان کا ہاتھ تھام کر انہیں آگے بڑھانا ہے۔ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے اس مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں۔ مقابلے کے شرائط و ضوابط پوسٹر میں موجود ہیں۔ ان کو فالو کرتے ہوئے اس مقابلے میں حصہ لیں اور اپنی زندگی کو ایک نیا رخ دیں۔۔

- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل