83

“حج عظیم سعادت ہے”/ازقلم/بشریٰ حفیظ راجپوت

حج کا تو معنی ہی ارادہ کرنا ہے ۔
کتنی خوشنصیبی کی بات ہے نا کہ حجاج کرام سب کچھ چھوڑ کر “ایک اللہ کا اقرار” کرنے پہنچ گٸے ہیں ۔
ہر وقت زبان پر جاری ہوتا ہے، ساتھ ساتھ میں دل بھی اسکی تصدیق کررہا ہوتا ہے۔

[ لبیک اللھم لبیک، لبیک لاشریک لک لبیک، ان الحمد والنعمة ،لک والملک ،لاشریک لک]

حجاج کرام کی کتنی خوشنصیبی ہے کہ :::
وہ خانہ کعبہ کو دیکھنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں ۔
اپنے سارے گناہ کو معاف کروالیتے ہیں ۔
کیا پرکیف وقت ہوتا ہوگا نا جب وہ ۔۔۔۔خانہ کعبہ کی رونق کو دیکھنے میں مگن ہونگے،
ساتھ ساتھ طواف کعبہ بھی کررہے ہونگے ۔
حجاج کرام کس قدر خوشنصیب ہے کہ وہ حجراسود کو بوسہ بھی دیتے ہیں۔
“وہ حجراسود” جو قیامت قاٸم ہونے سے پہلے ہی اٹھ جاۓ گا دنیا سے
وہ کتنے خوشنصیب ہے جو حجراسود کو چھوتے ہیں .
جی یہ وہی حجراسود ہے جسے میرے نبی ﷺ نے اپنے ہاتھ مبارک سے نصب فرمایا تھا
یہ وہی حجراسود ہے جسے میرے نبی ﷺ نے بوسہ دیا تھا ۔
کتنے خوشنصیب ہوتے ہیں نا !!!! حجاج کرام جو ہمارے نبی ﷺ کی سنت کو پورا فرماتے ہیں ۔
کتنی خوشنصیبی کی بات ہوتی ہے نا!!!
حجاج کرام کی وہ مسجدحرم میں نماز پڑھ کر ڈھیر ساری۔۔۔۔۔ نمازوں کا ثواب لیتےہیں ۔
کتنی خوشنصیب جگہ وہ سعی کرینگے جہاں “حضرت حاجرہ” نے سعی کی صفإ اور مروہ میں ۔
کیا ہی عمدہ خوشنصیبی ہے جب ایک دن میں کٸی کٸی مرتبہ۔۔۔۔ آب زم سے سیراب ہوتے ہونگے ۔
کتنی خوشنصیبی کی بات ہے نا!!! حجاج کرام کے لٸے وہ منٰی میں خیموں میں قیام فرماتے ہیں ،اور لبیک لبیک کی سدا بلند فرماتے ہیں ۔
حجاج کرام کس قدر خوشی محسوس کرتے ہونگے نا!!! جب وہ وہاں پر رکےگے جہاں۔۔۔۔۔ ہمارے نبی ﷺ نے قیام فرمایا تھا ۔
۔
کتنی زیادہ خوشنصیبی محسوس کرتے ہونگے نا!!! حجاج کرام [عرفات] کے میدان میں پہنچتے ہوۓ ۔۔۔۔۔
حج کا رکن اعظم ادا کرتے ہوۓ ۔۔۔۔۔۔
کیا ہی پرکیف وقت ہوگا جب وہ [عرفات] پہنچ جاٸینگے ۔
اور کھلے آسمان کے نیچے اللہ تعالی سے رورو کر اپنے گناہ بخشوالینگے ۔
اپنی ہر دعا اللہ تعالی سے قبول کروالینگے۔
کتنی خوشنصیبی ہوگی نا !!! جب حجاج کرام مسجد نمرہ میں “خطبہ حج” سنیں گے ۔
اور اس خطبہ میں وہ خطبہ جب نبی ﷺ نے حج کے موقع پر دیا تھا اسے بھی یادکرینگے۔
اور ان نصیحتوں پر عمل کرنے کی جستجو رکھینگے۔
کیا ہی پرکیف، پرلطف، منظر ہوگا جب حجاج کرام پہلی مرتبہ ظہر اور عصر کی نماز ایک ساتھ ادا فرماٸینگے ۔
اور پھرسفر کو روانہ ہونگے ۔۔۔۔۔۔۔۔
مزدلفہ پہنچ جاٸینگے اور پھر۔۔۔۔ مزدلفہ میں مغرب اور عشإ ایک ساتھ پہلی مرتبہ نماز ادا کرینگے ۔
کیا ہی خوشنصیب وہ لمحات ہونگے!!! جب جمرات میں کنکر مارنے کا شرف ادا کرینگے ۔
کیا ہی بہترین وقت ہوگا!!!
جب حجاج کرام سرکے بال منڈواٸینگے خواتین کے کچھ انچ بال کٹے گے بالوں کے آخر سے ۔۔۔
اور پھر حجاج کرام احرام کھول دینگے ۔
اور اپنے عام کپڑے زیب تن کرینگے۔
کیا ہی خوشنصیبی کی بات ہوگی نا !!! جب حجاج کرام طواف زیارت ادا کرینگے ۔

کیا ہی وہ وقت ہوگا جب۔۔۔۔ حجاج کرام طواف وداع ادا کرینگے ہر آنکھ جداٸی کے غم میں اشکبار ہوگی، قدم ہے کہ تھم جاٸینگے، واپسی کا سن کر
۔

اور پھر جنت کا ٹکرا جہاں موجود ہے وہاں کا رخ کرینگے ۔
جس جگہ پر جنت بھی رشک کرتی ہے ،وہ عظیم جگہ ،جہاں ادب شرط ہے
جہاں حاضری ہوتی ہے ۔
ہر ایک کی تڑپ مزید بڑھ جاتی ہوگی جب جیسے ،جیسے، روضہ مبارک کے قریب پہنچے گے۔
اور وہاں۔۔۔ ایک، ایک منٹ کی قدر کرینگے اپنے نبی ﷺ کے روضہ مبارک کے سامنے سلام پیش کرینگے ،اور خوب دعاٸیں مانگے گے ۔
اپنے محبوب سے محبت بتاٸینگے۔ کس قدر تڑپ میں گزری زندگی، کس قدر انتظار طویل گزرا، وہ سب بتاٸینگے۔
وہاں مسجد نبوی ﷺ میں نمازیں ادا فرماٸینگے ۔
ان کی کیفیت تو بیان کرنے سے ہم قاصر ہے کیونکہ ۔۔۔۔۔۔۔
“ہم نے آنکھوں سے دیکھا نہیں ہے مگر۔۔۔
ان کی تصویر سینے میں موجود ہے
جس نے لاکر کلام الٰہی دیا
وہ محمد ﷺ مدینے میں موجود ہے
چھوڑنا تیرا طیبہ گوارا نہیں
ساری دنیا میں ایسا نظارہ نہیں”

میری دل کی کیفیت میری زبان وقلم میں کہاں ۔۔۔جو میں بیان کرپاٶں ۔

مرد حضرات جنت البقیع میں بھی جاٸینگے۔ اصحاب و صحابیات کی قبور کے پاس جاکر دعا ایصال ثواب کرینگے ۔
شہدإ احد کے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی قبور کی بھی زیارت کرینگے شہدإ بدر کی بھی۔۔۔
جنگ یمامہ کے شہدإ کی قبور کی بھی زیارت کرینگے۔
غار حرا کی بھی زیارت کرلینگے، اور محسوس کرنے کی کوشش کرینگے کہ ان لمحات ۔۔۔۔ کو ،جب ہمارے نبی ﷺ پر قرآن مجید کے نزول کی ابتدإ ہوٸی ۔
اور غار ثور کی بھی زیارت کرنے کا شرف حاصل کرینگے ،اور محسوس کرنے کی کوشش کرینگے کہ کیسے ،کیسے ہمارے نبی ﷺ نے اپنے رفیق ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے ساتھ یہاں وقت گزارا ہوگا۔
ساتھ ساتھ میں ہجرت کی مشکلات جو گزاری انہیں بھی محسوس کرکے اشکبار ہوتے ہونگے ۔

کتنے عظیم عظیم مقامات دیکھنےکا شرف حاصل کرینگے۔
قرآن مجید کی تلاوت سے اپنی زبانوں کو تر رکھینگے ۔

ہاں واقع میں حجاج خوشنصیب ہے۔
اللہ تعالی انکی کی گٸی عبادات کو قبول فرماۓ
اور آٸندہ ہم سب کو بھی یہ خوشنصیبی سعادت نصیب فرماۓ آمین 🤲🏻

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں