134

سوشل میڈیا کا مثبت استعمال/تحریر/ام عمر/کراچی

سوشل میڈیا اج کل ایک بہترین اور طاقتور زریعہ ہے ۔اس پلیٹ فارم کو اچھے اور برے دونوں مقاصد کے لئے استعمال میں لایا جاتا ہے۔
ہم سب جانتے ہیں کہ کچھ عرصہ پہلے جب پوری دنیا کو کرونا جیسی وبا نے سب کو اپنے گھروں تک محدود کردیا تھا ۔
اس وقت سوشل میڈیا نے دنیا کو سارے امور ان لائن کرنے کی طرف تیزی سے راغب کیا۔
سوشل میڈیا ایک بہت بڑی طاقت بن کر سامنے آیا ہے اس طاقتور ٹول کو اچھے یا برے دونوں مقاصد کے لئے بہت کامیابی سے استعمال کیا جاتا ہے۔
ہم یہاں اس کے مثبت استعمال کے بارے میں مزید معلومات ڈسکس کریں گے ۔
سوشل میڈیا کے ذریعہ تعلقات کو اور مضبوط بنائیں
جی ہاں اس طاقتور ٹول سے ہم اپنے دوردراز وطن سے کوسوں دور دوست اور احباب سے بات چیت کر سکتے ہیں اور ایک دوسرے کے مشاغل اور دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال بھی کرسکتے ہیں اور با آسانی ایک دوسرے کو تصاویر اور ویڈیوز بھی شئیر کر سکتے ہیں۔
سوشل میڈیا کا اچھی چیزوں کو فروغ دینے میں اہم کردار:
سوشل میڈیا ایک مثبت پلیٹ فارم ہے جس کو استعمال کر کے ہم اچھے اور مثبت خیالات اور اقدار کو بہترین طریقہ سے فروغ دے سکتے ہیں۔
اس طاقتور ٹول سے اچھی اور معیاری خبریں،تعلیمی مواد اور معاشرتی برائیوں کے خلاف مہمات کو بھی آسانی سے دوسروں تک پہنچا سکتے ہیں۔
نت نئی چیزیں سکھانے کا مثبت ذریعہ
سوشل میڈیا کے ذریعہ ہم دنیا بھر کے لوگوں سے نئی نئی چیزیں بنانا سیکھ سکتے ہیں ۔
کتابیں اور مضامین
سوشل میڈیا پر کتابیں اور مضامین کا مطالعہ کرکے ہم علم میں اصافہ کر سکتے ہیں۔اس مثبت ٹول سے ہم مختلف موضوعات پر کتابون اور مضامین کو باآسانی تلاش کر سکتے ہیں اور دوسرے لوگوں کے ساتھ بات چیت کر کے اپنے خیالات کا تبادلہ بھی کر سکتے ہیں۔
ہم یہاں سوشل میڈیا پر کتابیں اور مضامین کا مطالعہ کرنے کے بارے میں چند فوائد بتاتے ہیں۔
یہ ہمارے علم کو وسیع کرنے میں مددگار ہے۔ اس کے علاوہ ہم اپنی دلچسپی کے مطابق مواد اسانی سے تلاش کر سکتے ہیں۔
اس ٹول سے ہم دنیا کے بارے میں مذید معلومات حاصل کر سکتے ہیں اور دنیا کی مختلف زبانوں اور ثقافتوں کے بارے میں گھر بیٹھے آگاہ ہو جاتے ہیں۔
اس کے علاوہ سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم پر بہت اور مفید کتابوں اور مضامین کا بہت بڑا خزانہ بھی موجود ہے۔
فیس بک
فیس بک بہت مفید ٹول ہے ۔اس ٹول کے ذریعے مختلف موضوعات پر کتابیں،مضامین،اور ویڈیوز آسانی سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
اس کے علاوہ فیس بک کو خیراتی کاموں،سماجی تحریکوں ،اور دیگر مثبت مقاصد کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
فیس بک سے بہت سے لوگوں سے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا ایک بڑا اور طاقتور زریعہ ہے جو ہماری زندگیوں کو بہت زے طریقوں سے بہتر بنا سکتا ہے ۔
آن لائن کورسز
ان لائن کورسز ایسے کورسز ہیں جو ان لائن طریقہ سے پیش کیے جاتے ہیں۔ان کورسز کی فیس کلاس روم میں پیش کیے گئے کورسز سے بہت کم ہوتی ہے اور یہ گھر بیٹھے اسانی سے کیے جا سکتے ہیں۔
جیسے قران کی تعلیمات اور دوسرے موضوعات پر ۔ یہاں ایک کورس کا ذکر کرنا ضروری ہے جس نے ہم جیسوں کو درست طریقے سے قلم کا استعمال سکھایا اور روز نئے خیالات سے اگاہی دی ۔
اسلامک رائیٹرز مومنٹ کا ان لائن صحافت کورس ایسا ہے جس نے قلم اور کاغذ کا تعلق بتایا ۔
یہاں معزز اساتذہ کرام نے ہم کو قلم چلانے کی ہمت اور طاقت دی اور خیالات کو کیسے تحریر کی صورت میں لایا جا سکتا ہے ۔
یہ سب بھی سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کا واضح ثبوت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں