ام عمر کراچی
کالم نگاری کے لئے کالم لوگو کو خاص اہمیت حاصل ہوتی ہے ۔ اس لئے ہم نے بھی اپنا کالم لوگو استاد محترم کی مدد سے بنایا ۔ کالم لوگو کو عنوان دیا گیا “صراطِ مستقیم ” اس عنوان کو رکھتے ہی زہن میں اس عنوان یعنی “صراطِ مستقیم” پر لکھنے کا خیال آیا ۔ صراطِ مستقیم پڑھتے ہی سورہ فاتحہ زہن میں آجاتی ہے ۔
اللہ تعالیٰ قرآن مجید کی سورہ فاتحہ میں فرماتے ہیں
” اھدناصراط المستقیم “
یہ ایک مکمل اور جامع دعا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ اہم ترین دعا ہے ۔ اس آہم ترین ہونے کی وجہ یہ ہے کہ اس دعا کو باری تعالیٰ نے خود اپنے بندوں کو سکھائی ہے ۔ دنیا کے کسی بھی فرد سے اللہ تعالیٰ بے نیاز نہیں ہے ۔ اس لئے دین اور دنیا دونوں میں صراط مستقیم کے بغیر کوئی بھی فلاح اور کامیابی حاصل کرنا نا ممکن ہے ۔
دنیا کی پریشانیوں میں الجہنوں میں بھی صراط مستقیم کی دعا کرنا نسخہ اکسیر کا درجہ رکھتی ہے ۔ لیکن ہم اس دعا یعنی صراطِ مستقیم پر توجہ نہیں دیتے ۔
صراطِ مستقیم پر غور کرنے سے ایک وسیع اور بڑے علم کا رروازہ کھلتا ہے ، وہ یہ کہ پورا قرآن جو مشعل راہ ہے اور قرآن ہی درحقیقت صراط مستقیم کی تشریح ہے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات قرآن کی تشریح ہیں ۔ قرآن میں فرمایا گیا ہے کہ سیدھا راستہ اختیار کرو
اللہ کائنات میں ہر سمت اور ہر جگہ موجود ہے- میں سب سے زیادہ اللہ سے ملاقات کا شوق رکھتی ہوں – اس تک پہنچنے کی لاتتعداد صراط مستقیم ہیں- پھر بھی میری سمجھ نہیں آتا میں کون سی صراط اختیار کروں- مجھے ہر صراط مستقیم میں رکاوٹیں دکھائی دیتی ہیں- یہ مختلف شیطان ہیں اور اس رکاوٹ سے جہاد کے لئے مجھے اللہ کی مدد درکار ہے-
یہی سوچ کر میں نے.اپنا لوگو صراط مستقیم رکھا –
یہاں میں رکاوٹیں دور کرنے کے لئے اللہ کے بتائے طریقوں کے بارے میں لکھوں گی ۔
عنوان صراطِ مستقیم رکھنے سے بہت سی دین کی راہیں یا یوں کہہ لیں کہ اللہ تعالیٰ کے احکامات اور پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات سب اس میں یعنی صراطِ مستقیم میں شامل ہیں ۔
میں اس نیت اور ارادے کے ساتھ لکھنا چاہتی ہوں کہ جو کچھ میں زندگی کو سمجھی ہوں وہ اپنے خیالات لوگوں تک پہنچا سکوں ۔ صراطِ مستقیم میں سب سے پہلے توحید ہے ۔ اللہ تعالیٰ کے احکامات ہیں ، رسول اللہ کی تعلیمات ہیں ان شاءاللہ ان سب باتوں پر کالم لکھو گی ۔ اس سلسلے میں اساتذہ کرام کی رہنمائی اور قارئین کی رائے بہت ضروری ہے۔