103

عورت سیرت طیبہ کی روشنی میں/تحریر/ایم کے قریشی/رہنماء/اسلامک رائٹرزخواتین ونگ

اسلام نے عورت کو بہت عزت و اکرام سے نوازا ہے ۔اسلامی معاشرے میں عورت کا کردار بہت اہم ہے ۔عورت نہ صرف اپنے گھر کی ملکہ بلکہ معاشرے کی ایک عظیم ہستی ہے ،اس کے بغیر معاشرے کا وجود ممکن نہیں۔ اسلام نےعورت کو بطور ماں بہن بیٹی اور بیوی کے ایک عظیم مقام و مرتبہ عطا کیا ہے ۔حضور (صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم ) نے عورتوں کے ساتھ حسن سلوک کی ہدایت فرمائی ہے ۔اور فرمایا کہ عورتوں کے بارے میں اللہ سے ڈرو ۔
اسلامی تہذیب میں عورت کی حق تلفی اور اس کے ساتھ ناانصافی کو سخت ناپسند کیا گیا ۔حضرت عائشہ( رضی اللہ تعالی عنہ) روایت کرتی ہیں کہ رسول اللہ( صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا تم میں سے بہتر وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے ساتھ بہتر ہے اور میں تم سب سے بہتر ہوں ۔آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے اپنے آخری خطبہ حجۃ الوداع کے موقع پر جہاں ہزاروں حجاج تھے جن میں بڑے چھوٹے کالے اور گورے تھے آپ نے سب کو مخاطب کرکے فرمایا !خوب سن لو !میں تمہیں اپنی عورتوں کے ساتھ حسن سلوک کی ہدایت کرتا ہوں اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اسلام اور شریعت محمدیہ نے عورت کو عظیم مرتبہ عطا کیا ہے ۔عورت بحیثیت ماں جنت کا راستہ ہے ۔(آپ صل وسلم) نے فرمایا جنت کو اپنی ماؤں کے قدموں میں تلاش کرو ۔ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا جس نے اپنی دو بیٹیوں کی ان کے بالغ ہونے تک پرورش کی اور حسن سلوک کیا، قیامت کے دن میں اور وہ یوں ساتھ ہوں گے پھر آپ نے اپنی دو انگلیوں کو ملا کر دکھایا ۔
اسلام نے عورت کو ایسا مقام و مرتبہ دیا ہے کہ !وہ باپ کیلئے فخر ،بھائی کیلئے عزت ،اولاد کیلئے جنت اور شوہر کیلئے نصف ایمان ہے ۔غیر مسلم اپنے مذہب میں عورت کو وہ مقام نہیں دیتے جو اسلام نے دیا ہے ۔وہ تو عورت کو حیوان نہیں سمجھتے ۔ یہودیوں کے نزدیک عورت غلطیوں کا سرچشمہ ہے ۔وارثت میں بیٹی کا کوئی حصہ نہیں دیا جاتا ۔اسلام سے قبل عورتوں کو زندہ در گور کر دیا جاتا تھا ۔اہل عرب عورت کی پیدائش کو موجب ذلت خیال کرتے تھے ۔لیکن اسلام نے اس جہالت کی رسم کو ختم کر دیا اور عورت کو ایک عظیم و مقدس ہستی بنایا ۔نبی کریم(صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم ) کا فرمان ہے ! عورت اپنے شوہر کے گھر والوں کی اور اس کی اولاد کی نگران ہے اور ان سے متعلق اس سے سوال ہوگا ۔یورپ کا مشہور مورخ آرتھر گلیمن لکھتا ہے! پیغمبر اسلام نے عورت کو بلندی عطا کی ،انہیں ذلت سے نکال کر عزت و عظمت کے عرش پر پہنچا دیا ۔میں یقین کے ساتھ کہتا ہوں کہ اسلام نے عورتوں کے حقوق کا جتنا احترام کیا دنیا کے کسی مذہب میں نہیں کیا
۔آج معاشرے میں بڑھتی ہوئی برائی کی ایک اہم وجہ خواتین کا شرعی اور فطری تقاضوں سے منہ موڑ لینا ہے ۔اگر خواتین اپنا مقام و مرتبہ پہچان لیں تو نہ صرف معاشرہ تبدیل ہوگا بلکہ وہ اپنا کھویا ہوا مقام بھی حاصل کر سکتیں ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں