140

قومی ادب اطفال کانفرنس ملتان/تحریر/عبد الصمد مظفر (پھول بھائی) لاہور

کرن کرن روشنی اور امید روشنی فورم کے زیر اہتمام ملتان میں قومی اہل قلم کانفرنس برائے ادب اطفال کا انعقاد کیا گیا

کرن کرن روشنی اور گلبل کی ٹیم کی انتھک کاوش اور علی عمران ممتاز کی سربراہی اور قاری محمد عبداللہ کی نظامت میں ملتان میں ایک روزہ قومی کانفرنس برائے ادب اطفال منعقد ہوئی ۔ جس میں ملک بھر سے اہل قلم کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پاکستان میں بیک وقت دو قومی کانفرنس برائے ادب اطفال کا انعقاد ہونا اس بات کی گواہی ہے کہ ادب اطفال ادب کا اہم حصہ ہے۔ ملتان میں منعقد کانفرنس میں مجھے بطور مقرر اور مہمان مدعو کیا گیا۔ بچوں کے لیے کہانی کیسے لکھی جاۓ ؟کے موضوع پر گفت گو کرتے ہوۓ جو حاصل علم تھا وہ سامعین کے گوش گزار کیا۔ کانفرنس میں معروف ڈرامہ نگار اور میرے مہربان ابن آس ، خالد دانش، صالحہ عزیز آپا کراچی سے تشریف لاۓ۔ شاکر حسین شاکر، سجاد جہانیہ، صائمہ نورین بخاری، سید یزدان گیلانی، ناصر ملک، محمد ندیم اختر ، احمد عدنان طارق، اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان کے بانی و چیئرمین حفیظ چوہدری، ثاقب عبداللہ نظامی ، عبدالباری، عبدالرحیم ، راؤ مظہر الیاس، شاہد حفیظ میلسی، ستارہ آمین کومل ، نمرہ ملک، احتشام شامی، امجد نذیر ، خواجہ مظہر نواز صدیقی، عرفات ظہور، محمد زبیر ارشد ، سید بدر سعید ، اسعد نقوی، منبع ظرافت حافظ مظفر محسن ، عقیل انجم اعوان، مختار سومرو، اظہر محمود شیخ ، ننھی سی جان مجید احمد جائی، سمیت بہت سارے احباب سے ملاقات ہوئی۔ ملتان والوں نے ہمیشہ اہل قلم سے محبت کا ثبوت دیا ہے۔ شرکت کا معیار رکھا لیکن تقریب میں آنے والوں کو کھلے دل سے محبت اور عزت دی۔ یہ کانفرنس علی عمران ممتاز کی کئی دنوں سے جاری مشقت اور لگن کا منہ بولتا ثبوت تھا جس میں دور دراز سے احباب نے شرکت کی۔ حاجی محمد لطیف کھوکھر ، محمد نادر کھوکھر ، امان اللہ نئیر شوکت ، غلام زادہ محمد نعمان صابری کے ساتھ صبح چھ بجے سے اگلے دن چھ بجے تک کا سفر ہمیشہ یادگار رہے گا۔ مسلسل جاگنے اور گاڑی چلانے سے تھکن نام کو کوئی احساس نہ ہوا۔یہ اہل قلم اور اہل ملتان کی چاہت ہی تھی جو طویل سفر طے کر کے ڈھیر ساری محبتیں اور دعائیں سمیٹنے کا موقع ملا۔ اسی تقریب میں مجھے بطور گلبل ایڈیٹر سند سپاس سے نوازا گیا اور وطن کہانی کے نتائج مرتب دینے پر Moments Maker ٹیم کی جانب سے یادگار ایوارڈ بھی دیا گیا۔۔یقیناً یہ ایک پروقار اور یادگار کانفرنس تھی جو ہر لحاظ سے مکمل تقریب تھی۔ عبدالصمد مظفر پھول بھائی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں