پریشانی میں گھبرا کہ اپنے الله سے شکوہ نہ شروع کر دیا کرو وہ بہت بہترین تمہارے لیے ہر فیصلہ کرتا ہے وہ اپنے بندوں سے بہت پیار کرتا ہے ان کو تنہا نہیں چھوڑتا ہے وہ اپنے بندوں کی آزمائش لیتا ہے، ان کو صبر اور دعا مانگنے خود سے قریب کرنے کے لیے ان پر پریشانی اور آزمائش ڈالتا ہے تاکہ ہم اپنے رب کےقریب ہوجائیں، الله پاک سے زیادہ ہمارا کوئی ہمدرد نہیں ہوتا ہے نہ ہی کوئی ہماری قسمت لکھ سکتا ہے، نہ ہی کوئی دوسرا ہمارے کوئی بھی کام میں مدد کر سکتا ہے، اس لیے صبر کرو، حوصلہ رکھو، ہمت کرو، اور دُعا مانگتے رہو، کیونکہ الله کو تمہارا مانگنا پسند ہے، وہ کبھی اپنے بندوں کو تنہا نہیں چھوڑتا ہے، کبھی اس سے نااُمید مت ہو، الله پاک ضرور اپنے بندوں کو نوازتا ہے ہر آزمائش کے صحيح وقت میں، وہ رب ساری دنیا کا مالک ہے، اُس کے خزانوں میں کوئی کمی نہیں ہے. ہم اس کے بندے ہیں اور سب سے زیادہ یہ خوش قسمتی ہے کہ ہم اس کے محبوب صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے اُمتی ہیں ، ہمیں مایوس نہیں ہونا، پریشان نہیں ہونا، ہم الله کے لیے بہت خاص ہیں ہمیں اپنے رب سے دُعائیں مانگتے رہنا چاہیئے۔ الله ہم سب سے راضی ہو۔ آمین ثم آمین

- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل