115

کیا ہم واقعی با اخلاق ہیں؟/تحریر/عائشہ شیخ

ہم تو اس نبی ﷺ کے امتی ہیں کہ جن کے اخلاق کی گواہی قرآن مجید کے اندر موجود ہے تو کیا ہمارے لیے ضروری نہیں ہے کہ ہم بھی با اخلاق بنیں! لیکن پریشان کرنے والی بات یہ ہے کہ ہم نے جو اخلاق کے اصول و ضوابط یا معیار قائم کر رکھا ہے, کیا اس کو واقعی اخلاق کہا جاۓ؟
فیصلہ آپ خود کریں:
▪️کیا یہ اخلاق ہے کہ سامنے سے ہنس ہنس کہ باتیں کرو اور دل بغض سے بھرا ہوا ہو!
▪️کیا ظالم کا ساتھ دینا اخلاق ہے؟
▪️کیا درگذر فقط وہاں کرنا چاہیے جہاں اپنا مفاد ہو؟
▪️کیا ہماری عاجزی, ہمارا درگذر کرنا, ہمارے اخلاق, اپنے مفاد کے لیے ہوتے ہیں یا اللہ کی رضا کے لیے؟ یہ سوال ہمیں اپنے دل سے کرنا ہے۔ اور اگر اپنے مفاد کے لیے ہوتے ہیں تو کیا اس کو اخلاق کہا جاۓ؟
▪️کیا ہم ان لوگوں سے بھی اخلاق سے پیش آتے ہیں, جن سے ہمیں کسی قسم کہ مفاد کی امید نہیں ہوتی؟
▪️کیا منافقت کے ذریعے دل جیتنا یہ اخلاق ہے؟
رسول اللہ ﷺ کی زندگی کو آگے رکھ کہ پھر یہ سوال ہمیں خود سے کرنے ہیں۔ کیونکہ اخلاق کا اعلی نمونہ تو خود آپ ﷺ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں