یہ وقت توبہ کا ہے
فیصل رمضان اعوان
ان دنوں شدیدبارشوں کی وجہ سے سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں ایک ہزارکے قریب انسانی جانیں لقمہ اجل بن گئی ہیں بہت سی عورتیں اوربچے بے رحم طوفانی موجوں میں بہہ گئے ہیں بلوچستان سندھ اورجنوبی پنجاب کا ستر فیصد حصہ تباہ وبرباد ہوچکا ہے تاحدنگاہ پانی ہی پانی ہے کیچڑ میں لت پت لاشیں ہیں گھرڈوب گئے ہیں سب کچھ ڈوب گیا ہے کچھ بھی نہیں بچا ان علاقوں پرایک آفت آن پڑی ہے ایک قیامت برپا ہے ہرسو ماحول سوگوار ہے کانوں میں بے رحم طوفانی موجوں کا شورہے لیکن ایسا لگتا ہے یہ آفت یہ قیامت اوریہ موت کارقص صرف انہی علاقوں تک محدود ہوکے رہ گیا ہے یہ دکھ یہ غم یہ سسکتی اورتڑپتی انسانیت کی چیخیں انسانی تاریخ کا بہت بڑا سانحہ بہت بڑا انسانی المیہ ہے جو جنم لے چکا ہے لیکن وطن عزیز کا میڈیااپنے اپنے سیاسی قائدین کی کوریج کے لئے اپنا بھرپورکرداراداکررہا ہے چمچہ گیری میں سب ایک دوسرے سے سبقت لے جانےپر پرجدوجہد کررہے ہیں سیلاب زدگان بے یارومددگار کھلے آسمان تلے بیٹھنے پر مجبورہیں جن کے پاس کھانے پینے کو کچھ بھی نہیں ہے غذائی اجناس اورجانور سب پانی میں ڈوب چکے ہیں اپنے تباہ شدہ گھروں سے نکلنے والاانسان جو اپنی جان بچاکراپنے گھر سےباہرتو آگیا ہےلیکن وہ تنہا اپنے جسم وجاں کے ساتھ اپنے خاندان کے دیگرافراد کے ساتھ بالکل تہی دست ہے اس کے پاس رہنے کو گھرنہیں پہننے کو کپڑے نہیں کھانے کوروٹی نہیں غرض کہ اس کا سب کچھ لٹ گیا ہے یہ صدی کا بہت بڑا انسانی المیہ ہے لیکن ہمارے میڈیا کے ساتھ ساتھ ہمارے سیاسی قائدین ہمارے تیرہ چودہ جماعتوں پرمشتمل حکمران سب بے خبرہیں اقتدارکی پختگی پرفرعونیت کاراج ہےاور اقتدارکے حصول کے لئے جاری جنگ میں اس انسانی المیہ کویکسربھلادیا گیا ہے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انسانیت کس کرب سے گزررہی ہے کسی کوپرواہ نہیں خدارا وطن عزیز کے عوام باہرنکلیں اورسیلاب زدگان کی دل کھول کر مدد کریں بالخصوص مخیرحضرات سے درخواست ہے کہ آگے بڑھیں اور انسانیت کی مددکریں اللہ تعالی اس کا اجرعظیم عطافرمائیں گے چونکہ غریب اورمتوسط طبقہ موجودہ حکومت کے ظلم وستم کا شکار ہے ہرشخص پریشانی کے عالم میں ہے ایک عام آدمی جو پندرہ ہزارماہانہ کمارہا ہے پچیس ہزار بجلی کا بل بھلا کیسے ادا کرے گا ان ظالموں کا پیٹ بھرنے کے لئے غریب پر ظلم کے پہاڑتوڑ ےگئے ہیں
ملک بھر میں جانوروں کی بیماری لمپی سکن نے الگ سے تباہی مچارکھی ہے لاکھوں کی تعداد میں جانور مرگئے ہیں کوئی پرسان حال نہیں ہے ستم بالائے ستم جانوروں کی دوائیاں مہنگی کردی گئی ہیں سیلاب زدگان کا دکھ یقیننا ایک بہت بڑادکھ ہے المیہ ہے لیکن دوسری طرف وطن عزیز کا ہرشخص ایک انجانی اور ہیجانی کیفیت کا شکارہے یہ وقت توبہ کا ہے نماز پنجگانہ اداکریں اللہ کے حضور گڑگڑا کر دعامانگیں سیلاب زدگان کی اللہ غیب سے مدد فرمائے اللہ ان کی مشکلات دورفرمادے غریب عوام پرظلم ڈھانے والے ظالم حکمرانوں کو اللہ ہدایت دے دے یا تباہ وبرباد کردے اللہ رب العزت بے زبان مخلوق جانوروں کی بیماری لمپی سکن کوختم فرمادے
یہ وقت توبہ کا ہے
اللہ ہم سب کا حامی وناصرہوں