83

فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ/تحریر رشید احمد ندیم/مینجنگ ڈائریکٹر ڈیلی کشمیر


کسی دانشور نے کیا خوب کہا ہے کہ اپنے آپ کو کبھی بھی منافقوں ِ، حاسدوں، شرپسندوں، تخریب کاروں ِ، مفاد پرستوں، خود غرضوں،محسن کشوں یا سازشی عناصرکی نظر سے نہ دیکھو بلکہ اپنے آپ کو اپنے چاہنے والوں کی نظر سے دیکھو۔ ان شاء اللہ آپ کو یہ دنیا بہت خوبصورت دکھائی دے گی، خزاں میں بھی بہار نظر آئے گی،ہر طرف خوشیاں بکھری دکھائی دیں گی۔ آ پ کی زبان بے ساختہ پکار اٹھے گی۔
الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ
آپ کے سامنے یہ خوبصورت الفاظ روشنی بن کر چمک اٹھیں گے
فَبِأَیِّ آلَاءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبَانِ
کیونکہ دولت وشہرت،نام ومقام اور شان و شوکت سب کو زوال ہے مگر سچے اور حقیقی اخلاص کی مہک ہمیشہ زندگی کو معطر رکھتی ہے جبکہ نیت میں چوری، ڈکیتی، تخریب کاری، مفاد پرستی، خود غرضی،مطلب پرستی،منافقت،دھوکہ، فریب، فراڈ جیسی سوچ ہو تو وقتی”واہ واہ“کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوتا لیکن جذبہ سچاہو، سوچ بلند ہو، لگن حقیقی ہو تو اللہ تعالیٰ کی مقدس ذات کامیابی و کامرانی اور اپنی رحمت و برکت سے ایسے نوازتی ہے کہ انسان سوچ بھی نہیں سکتا۔اچھی سوچ، خدا ئے بزرگ و برتر پر پہ مکمل بھروسہ اور خدمت خلق کا سچا اور حقیقی جذبہ کامیابی کاسو فی صد ضامن ہوتاہے جبکہ چالاکیوں، مکاریوں ِ، ہوشیاریوں، دھوکے بازیوں سے چھینا جھپٹی کو کامیابی سمجھنے والوں کو کبھی Victory Stand پہ کھڑے نہیں دیکھا۔Victory Stand پہ وہی کھڑے ہوتے ہیں جو خدا کی تقسیم پہ سجدہ ریز ہوتے ہیں۔رائٹرز ویلفیئر اینڈ ہیومن رائٹس پاکستان، غازی ہیومن رائٹس ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ) اور یونائیٹڈ یوتھ آرگنائزیشن کراچی کی طرف سے ادبی ایوارڈ برائے 2023 مجھ ناچیز کے لیے خوبصورت سرپرائز ہے۔ جس پہ میں رب کریم کے حضور سجدہ ریز ہو کر شکر ادا کرتا ہوں۔یہ کرم، یہ فضل، یہ نوازش، یہ عطا وہی ذات اقدس ہی کرسکتی ہے جو غفور و رحیم ہے۔ اس خوبصورت سرپرائز پر میں رائٹرز ویلفیئر اینڈ ہیومن رائٹس پاکستان، غازی ہیومن رائٹس ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ) اوریونائیٹڈ یوتھ آرگنائزیشن کراچی کی انتظامیہ کا تہہ دل سے ممنون و شکرگزار ہوں۔رائٹرز ویلفیئر اینڈ ہیومن رائٹس پاکستان، غازی ہیومن رائٹس ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ) اوریونائیٹڈ یوتھ آرگنائزیشن کراچی وہ ادبی و فلاحی پلیٹ فارم ہیں جو اس سے قبل لاہور، خانیوال اور کراچی میں منعقدہ تقریبات میں سینکڑوں ادبی شخصیات کو ادبی ایوارڈ زدے چکے ہیں۔اس لیے اس پلیٹ فارم سے ایوارڈ ملنایقیناً میرے لیے باعث مسرت و ٖفخر ہے۔ایسا اعزاز رب کعبہ کی نصرت سے ہی نصیب ہوتا ہے۔ اس موقع پہ میں اپنے خالق و مالک کا شکر ادا کرتے ہوئے اپنے سب چاہنے والے بہن بھائیوں اور حلقہ احباب کا بھی شکرگزار ہوں جن کی پرخلوص دعاوں کی بدولت اللہ کی ذات مجھ پہ مہربان ہے اورآئے روز مسرت و راحت سے نوازتی ہے، کامیابی و کامرانی عطا کرتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں