91

زکوۃ کے نظام کو ریاستی سطح پر رائج کرنے کی ضرورت ہے/مفتی ارشاد احمد اعجاز/چیئرمین بینک اسلامی

رابعہ فاطمہ (نمائندہ خصوصی لکھو کراچی)

کراچی (ویب ڈیسک) سماجی تنظیم ہینڈز کی جانب سے ”رباط کراچی کیمپس“ میں دو روزہ ورک شاپ بعنوان ”زکوۃ یوٹیلائزیشن“ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کے ٹرینرز میں ہینڈز پاکستان کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر شیخ تنویر احمد اور شرعی مشیر اور الحمد شریعہ ایڈوائزری سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ (ASAS) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مفتی محمد وصی فصیح بٹ شامل تھے۔پہلے دن سماجی اداروں میں زکوۃ و عطیات کے بہتر استعمال کے لیے شرعی اصولوں پر گفتگو کی گئی۔ مہمان خصوصی بینک اسلامی کے چیئرمین محترم مفتی ارشاد احمد اعجاز نے اجتماعی زکوۃ کو معاشرے کا حل بتایا۔ انہوں نے کہا کہ زکوۃ کے نظام کو ریاستی سطح پر رائج کرنے کی ضرورت ہے۔ جائزہ فارم کو پر کرنے کی مشق سے لے کر وکالہ ماڈل، تملیک کی سمجھ بوجھ فراہم کی گئی۔دوسرے دن گروپ ایکٹوٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں سماجی اداروں کے تحت ہونے والے پراجیکٹس کے لیے منصوبہ بندی کرائی گئی۔ دوسرے دن کے مہمان خصوصی میزان بینک میں ہیڈ شریعہ کمپلائنس محترم احمد علی صدیقی نے کہا کہ ایسی ورک شاپ سے معاشرے میں رائج بہت سی غلط فہمیاں دور کی جاسکتی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ صرف زکوۃ کو استعمال کرنے میں شرعی اصول اپنا لیتے ہیں، ہمیں ہر ملنے والے عطیات پر شرعی اصولوں کو مد نظر رکھنا ہوگا۔ ورک شاپ میں سماجی اداروں سے تعلق رکھنے والوں نے بھر پور شرکت کی۔ ہینڈز پاکستان گزشتہ 28 سال سے سماجی خدمات میں مصروف ہے جن میں صحت، تعلیم،روزگار، تعمیرات، نکاسی آب اور قدرتی آفات میں امدادی خدمات شامل ہیں۔ ادارہ زکوۃ اور عطیات کو شرعی اصولوں کے مطابق تقسیم کرنے کی خدمات بھی سر انجام دے رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

زکوۃ کے نظام کو ریاستی سطح پر رائج کرنے کی ضرورت ہے/مفتی ارشاد احمد اعجاز/چیئرمین بینک اسلامی“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں